
دبئی: کرکٹ کے شائقین کی نظریں ایشیا کپ کے فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں کل اتوار کو دبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
یہ ایک ایسا بڑا مقابلہ ہے جس کا شائقین کو بے تابی سے انتظار ہے۔ لیکن اس بار فائنل سے پہلے دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کی صورتحال خاصی کشیدہ نظر آ رہی ہے۔
عمومی طور پر فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتان ایک ساتھ ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ کرواتے ہیں
لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ہیلتھ کارڈ بند، اب صرف پرائیویٹ اسپتالوں میں سہولت
مگر اس بار صورتحال مختلف ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ میچوں میں ہاتھ ملانے سے گریز کرنے کے بعد فائنل سے پہلے یہ فوٹو شوٹ نہیں ہوگا۔
منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ آج، یعنی ہفتے کو، ایسا کوئی پروگرام نہیں ہے تاہم کل فائنل سے عین قبل اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ایک طرف جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دو مقابلوں میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا
وہیں فائنل میں بھی اس بات کے امکانات کم ہیں کہ دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ تصویر کھنچوائیں۔
واٹس ایپ میں دستاویز اسکین کرنے کا نیا فیچر متعارف
https://shorturl.fm/NsTNM