
گزشتہ ڈیڑھ برس میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں:چیئرمین
مسلم ممالک سربراہان ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آگے بڑھیں:گفتگو
اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں غزہ اس وقت ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے مگر اس کے باوجود عالمی ضمیر سویا ہوا ہے
(راشد بخاری )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کیلئے مسلم امہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے،گزشتہ ڈیڑھ برس میں 60 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں
مگر اس کے باوجود اسرائیلی دہشت گردی کم ہونے کی بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے
مسلم ممالک سربراہان اگر ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر آگے بڑھیں تو کوئی وجہ نہیں ہوگی اسرائیل ظلم و ستم ختم نہ ہو مگر اس کے لیے زبانی کلامی مذمتوں اور بیانات کی بجائے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے
۔ان خیالات کا اظہار فلسطین میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشت گردی گزشتہ سات دہائیوں سے جاری ہے جو اب صرف فلسطین تک محدود نہیں رہی بلکہ دیگر اسلامی ممالک تک بھی پھیل چکی ہے
اگر اسے نہ روکا گیا تو اس کے انتہائی خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں غزہ اس وقت ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے۔
اسرائیل کی جنگی جارحیت نے غزہ کے بنیادی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس میں پانی، بجلی، اسپتال اور خوراک کی قلت نمایاں ہے۔ توقع تھی کہ جنگ بندی سے امدادی تنظیموں کو متاثرہ علاقوں میں پہنچنے اور عوام کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کا موقع ملے گا، لیکن ایسا اسرائیل نے نہیں ہونے دیا جو کہ انتہائی افسوس ناک امر ہے۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
07.04.2025
https://berforum.ru/gallery/image/8946-15/
Good https://shorturl.at/2breu
Very good https://lc.cx/xjXBQT
Awesome https://lc.cx/xjXBQT
Very good https://is.gd/N1ikS2