منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ برداروں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے۔جاوید چدھڑ

جرائم پیشہ عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ڈسٹرکٹ پولیس أفیسر

منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ برداروں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے۔جاوید چدھڑ

پاکپتن(بیوروچیف)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن جاوید چدھڑ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس پاکپتن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد، زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا

اور حکومت پنجاب کے احکامات پر مکمل عمل درآمد کے احکامات جاری تفصیلات کے مطابق ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی زیر صدارت ڈی پی او آفس پاکپتن میں کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ میں ایس پی انویسٹیگیشن پاکپتن شاہدہ نورین ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ضلع ہذا نے شرکت کی

غزوہ بدر کی تعلیمات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پاکپتن نے کرائم میٹنگ میں تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ برداروں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر بنائیں ، جرائم پیشہ عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائیاں کریں.

زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ پر یکسو کریں،عبادت گاہوں، رمضان بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے اطراف سیکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس اپنی عبادات اور عید کی تیاریوں کی بخوبی سر انجام دے سکیں.

ڈی پی او نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرتے ہوئے پرائیویٹ گاڑیوں پر نیلی بتی اور سبز نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کریں

گاڑیوں پر کالے شیشوں کے خلاف بھی کاروائیاں مزید تیز کریں ناجائز اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف بھی کاروائیوں کو مزید موثر بنائیں ضلع بھر میں قانون کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں.

Related Posts

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی اہم پریس کانفرنس: پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت الزامات سے باز رہے
  • April 30, 2025

اسلام آباد: نائب…

Continue reading

One thought on “منشیات فروشوں ناجائز اسلحہ برداروں اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے۔جاوید چدھڑ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *