مستحق خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے مالی امداد کی تقسیم

وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام مستحق خواتین کو خود کفیل بنانا ہے۔ماریہ طارق

اس مالی مدد سے انہیں اپنے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے اور بہتر زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔

پاکپتن(بیوروچیف) تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے مستحق خواتین میں مالی امداد کے چیک تقسیم۔

ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے مستحق خواتین میں چیک تقسیم کیے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ اقدام مستحق خواتین کو مالی سہولت فراہم کرنے اور انہیں خود کفیل بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مستحق اور نادار طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
تونسہ میں ایڈز کے خطرناک پھیلاؤ پر سید راشد حسین بخاری کا تشویش کا اظہار، حکومت سے اصلاحات کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ اس مالی مدد سے انہیں اپنے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنے اور بہتر زندگی گزارنے میں مدد ملے گی۔

چیک حاصل کرنے والی خواتین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “مستحق خواتین کو خود کفیل بنانے کے لیے مالی امداد کی تقسیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *