قرارداد پاکستان نے تحریک پاکستان میں نئی روح پھونک دی جس سے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہوا۔

ہمیں محنت ،دیانت اور یکجتی کو اپنا شعار بنانا ہو گا.ماریہ طارق

پاکپتن(بیوروچیف)ڈسٹرکٹ کمپلیکس پاکپتن میں 85ویں یومِ پاکستان کی شاندار اور پروقار تقریب، ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے پرچم کشائی کی.

تفصیلات کے مطابق85ویں یومِ پاکستان کے موقع پر ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے سبزہ زار میں ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی،

جس میں وطن سے محبت اور قومی یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے کی،
فڈرل ریزرو کا بڑا وار: ٹرمپ کی ٹریفز سے امریکی معیشت میں تباہی کی گھنٹی بج گئی
تقریب کی مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ ،ممبران صوبائی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر اور موتیا مسعود ،سرکاری افسران، اساتذہ، طلبہ، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانے کی دھنوں کے ساتھ پرچم کشائی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے معاون خصوصی سلمیٰ بٹ ، ایم پی اے سردار منصب علی ڈوگر کے ہمراہ سبز ہلالی پرچم فضا میں بلند کیا، فضا “پاکستان زندہ باد” کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں ان عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے ایک آزاد اور خودمختار ریاست کے قیام کے لیے دی تھیں،

اور ہمیں اس موقع پر عہد کرنا ہوگا کہ ہم قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی سلمیٰ بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی حفاظت اور استحکام کے لیے ہم سب کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا،

جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر نے عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نکال کر ایک روشن مستقبل کی بنیاد رکھنی ہوگی۔

ایم پی اے موتیا مسعود نے کہا کہ ہمیں محنت ،دیانت اور یکجتی کو اپنا شعار بنانا ہو گا تاکہ ہمارا وطن ایک عظیم اور ترقی یافتہ ملک بن سکے۔
غلام نبی ڈھڈی کا اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف شدید ردعمل، فلسطین کی آزادی اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت پر زور
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ پاکستان کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *