
حافظ آباد(ملک وقاص علی )حافظ آباد مرکزی امام بارگاہ کربلا فوارہ چوک والی میں یکم رمضان المبارک سے پیش امام علامہ علی عباس علوی نجفی روزانہ افطار سے قبل درس قرآن حمید دیتے ہیں جس میں بزرگ مومنین اور بچے بھی شرکت کرتے ہیں
حافظ آباد مرکزی امام بارگاہ کربلا فوارہ چوک والی میں صدر کمیٹی مرکزی امام۔بار گاہ ملک اشتیاو علی عابد کی زیر نگرانی یکم رمضان المبارک سے ہر روز افطار سے قبل شعیان حیدر کرار کے مرحومین کی روحوں کے عصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی جاتی ہے.
اسپیس ایکس کریو-10 کی خلا کی طرف روانگی، خلائی تاریخ کا نیا باب!
جس بزرگ مومنین کے علاوہ معصوم بچوں کی کثیر تعداد بھی درس قرآن حمید کی تلاوت کی سعادت حاصل کرتے ہیں اسی طرح ہر روز نمازے فجر کے بعد علامہ سید ذیشان حیدر جوادی درس تفسیر قرآن بیان کرتے ہیں .
اس حوالہ سے صدر کمیٹی مرکزی امام بار گاہ ملک اشتیاق علی عابد اور علامہ سید ذیشان حیدر جوادی نے تمام شعیان حیدر کرار سے اپیل کی ہے کے مومنین نمازے فجر مرکزی امام۔بار گاہ کربلا میں ادا کریں اور قرآن مجید پڑھنے اور سمجھنے کی سعادت حاصل کریں جبکہ مخیر مومین کی طرف سے پرتکلف افطار کا اہتمام۔بھی کیا جاتا ہے