روس کے مشرقی ساحل پر زوردار زلزلے، 7.4 شدت کے جھٹکے کے بعد سونامی الرٹ جاری

ماسکو (عالمی خبر رساں ادارے سے) روس کے کمچٹکہ ریجن کے مشرقی ساحل پر شدید زلزلوں کے بعد سونامی کا خدشہ پیدا ہو گیا

جس پر مقامی حکام نے فوری طور پر سونامی وارننگ جاری کر دی ہے۔

پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہفتے کے روز کمچٹکہ کے علاقے میں 5.0، 6.7 اور 7.4 شدت کے تین زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔ سب سے خطرناک جھٹکا 7.4 شدت کا تھا

جو سمندر کے اندر آیا اور اس کی گہرائی 20 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کا مرکز پیٹروپاولوسک شہر کے قریب تھا،

کابل میں پاک-افغان مذاکرات: وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر افغانستان پہنچ گئے

جہاں تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد مقیم ہیں۔ شدید زلزلے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے اور لوگ گھروں سے نکل کر کھلی جگہوں کی طرف دوڑتے دکھائی دیے۔

مقامی انتظامیہ اور قدرتی آفات سے نمٹنے والے اداروں نے فوری طور پر ساحلی بستیوں کے باسیوں کو سمندر سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

حکام کے مطابق، 7.4 شدت کے مرکزی جھٹکے کے بعد بھی متعدد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے جا چکے ہیں جن کی شدت نسبتاً کم ہے، تاہم کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر ایمرجنسی الرٹ برقرار ہے۔

Related Posts

روسی وزارت خارجہ: ایران کو پُرامن جوہری تنصیبات کا حق ہے، مشرق وسطیٰ جوہری خطرے کی زد میں
  • June 18, 2025

روس: ایران کو…

Continue reading

One thought on “روس کے مشرقی ساحل پر زوردار زلزلے، 7.4 شدت کے جھٹکے کے بعد سونامی الرٹ جاری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *