ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قاتل کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف، عشق کا انجام خون

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)
سوشل میڈیا کی چمکتی دنیا ایک اور جان لے گئی—اسلام آباد میں قتل کی گئی معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے کیس میں تہلکہ خیز موڑ آ گیا۔ گرفتار ملزم عمر حیات عرف “کاکا” نے جو کبھی مداح تھا، آج قاتل بن کر قانون کے شکنجے میں ہے۔ اس نے مجسٹریٹ کے سامنے لرزہ خیز اعتراف کرتے ہوئے کہا: “محبت ملی نہیں، غصہ ضبط نہ ہوا… اور میں نے گولی مار دی!”

عدالتوں کا نوکر، گھر کا ظالم –بچہ نہ ہونے پر ظلم, ضلع کچہری کے نائب قاصد کی درندگی بے نقاب

ذرائع کے مطابق ملزم نے عدالت میں بیان دیا کہ وہ ثناء یوسف کا دیوانہ تھا، کئی بار ملاقات کی کوشش کی، مگر ہمیشہ انکار کا سامنا کرنا پڑا۔ “میں اُس کی سالگرہ پر تحفہ لے کر گیا تھا، پر اُس نے لینے سے انکار کر دیا۔ اس کے الفاظ آج بھی میرے کانوں میں گونجتے ہیں: ‘چلے جاؤ’… تب سے میرے اندر ایک طوفان پل رہا تھا!”

ملزم نے اعتراف کیا کہ 2 جون کو ثناء یوسف نے دوبارہ بلایا، مگر جب وہ اس روز بھی سامنے نہ آئی تو اس کے صبر کا بند ٹوٹ گیا۔ “میں فیصلے پر پہنچ چکا تھا… وہ میری نہ ہوئی تو کسی کی نہیں ہو سکتی تھی۔ میں اس کے گھر گیا اور گولی چلا دی!”

عوام کو پٹرول کی سستی کا فائدہ نہ ملا، حکومت پر ڈاکٹر روبینہ اختر کی کڑی تنقید

واضح رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد کے پوش علاقے میں ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ واردات کے فوراً بعد قاتل فرار ہو کر فیصل آباد چلا گیا جہاں سے پولیس نے چند دنوں بعد گرفتار کر لیا۔ اس قتل نے نہ صرف مداحوں بلکہ سوشل میڈیا کمیونٹی کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

سوال یہ ہے کہ شہرت کی روشنی میں جینے والوں کے سائے میں چھپے یہ اندھیرے کب بےنقاب ہوں گے؟ کیا سوشل میڈیا کی چکا چوند میں پنپنے والی یک طرفہ چاہتیں ہمارے معاشرے کو مزید خون میں نہلا دیں گی؟

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، اور کیس میں کئی دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آ سکتی ہیں۔

Related Posts

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کی حلف برداری کا وقت تبدیل، تقریب آج شام گورنر ہاؤس میں ہوگی
  • July 20, 2025

 پشاور (نمائندہ خصوصی)…

Continue reading

One thought on “ٹک ٹاک اسٹار ثناء یوسف کے قاتل کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف، عشق کا انجام خون

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *