سرگودھا: مبینہ زیادتی کیس میں بیان بدلنے پر ملزمان بری، دو بہنوں کے خلاف مقدمہ درج

سرگودھا میں مبینہ زیادتی کے ایک کیس میں اہم موڑ اس وقت آیا جب متاثرہ خاتون اور اس کی بہن عدالت میں اپنے پہلے بیان سے پیچھے ہٹ گئیں۔

سیشن کورٹ نے گواہی سے انحراف پر دونوں نامزد ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔

!اسلام آباد کی فضا کو صاف کرنے کے لیے ‘پاک-ای پی اے’ کا انقلابی ایکشن پلان

پولیس کے مطابق خاتون نے دو افراد کے خلاف زیادتی اور تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایا تھا،

تاہم عدالتی کارروائی کے دوران دونوں بہنوں نے اپنے الزامات کی تصدیق نہ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت میں بیان بدلنے کے بعد اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت دونوں بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

المناک حادثہ: ہری پور میں براتیوں سے بھری کوسٹر پہاڑ سے ٹکرا گئی، 2 خواتین جاں بحق، 30 زخمی

حکام کے مطابق جھوٹے الزام کی وجہ سے نہ صرف قانونی کارروائی متاثر ہوئی بلکہ قیمتی وقت بھی ضائع ہوا۔

مزید تفتیش جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی

Related Posts

ماہِ رمضان میں یتیم بچوں کی کفالت بڑھائی جائے، افتخار چوہان
  • February 24, 2026

ملتان ( شکیل…

Continue reading

One thought on “سرگودھا: مبینہ زیادتی کیس میں بیان بدلنے پر ملزمان بری، دو بہنوں کے خلاف مقدمہ درج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *