ناجائز چالانوں کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ

ملتان(یاسر سلیم) ملتان میں امن اتحاد رکشہ ڈرائیور یونین رجسٹرڈ اور ملتان متحدہ شہری محاذ کے زیر اہتمام رکشہ ڈرائیوروں نے ناجائز چالانوں اور مبینہ زیادتیوں کے خلاف ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی احتجاجی کیمپ قائم کر دیا۔

احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے یونین کے صدر مہر ظفر اقبال ہراج، مہر ارشد مجاہد ہراج اور شہریار بھٹہ نے کہا کہ رکشہ ڈرائیوروں کو روٹ وائلیشن کے نام پر تین، تین ہزار روپے کے چالان کیے جا رہے ہیں، جو غریب محنت کشوں کے معاشی قتل کے مترادف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک انتظامیہ روٹ پرمٹ جاری نہیں کرتی، اس وقت تک چالان کرنا سراسر ناانصافی ہے۔

مقررین نے مطالبہ کیا کہ رکشہ ڈرائیوروں کے لیے علیحدہ پاسنگ کاؤنٹر قائم کیے جائیں اور تین ویلر رکشوں کے لیے مخصوص پاسنگ پوائنٹس بنائے جائیں تاکہ ڈرائیور قانونی تقاضے آسانی سے پورے کر سکیں اور انتظامیہ کو بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

جھگڑے کے بعد شوہر نے اپنی بیوی کو آگ لگا دی، بیٹی بھی متاثر

احتجاجی شرکاء نے الزام عائد کیا کہ پٹرولنگ پولیس کی جانب سے غریب رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف ناجائز ایف آئی آرز درج کی جا رہی ہیں، جو قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روزانہ آٹھ سو روپے کمانے والے ڈرائیور پر تین ہزار روپے کا چالان کسی صورت قابل قبول نہیں۔

بھوک ہڑتال کیمپ

یونین رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو نئے سال کی صبح چوک کچہری پر دھرنا دیا جائے گا اور احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔

احتجاج میں عمران راجپوت، حمید نیازی، کالے خان بھٹہ، یاسین راں، عمران بلا، فیاض ہانسلہ سمیت بڑی تعداد میں رکشہ ڈرائیور شریک تھے۔

  • Related Posts

    ماہِ رمضان میں یتیم بچوں کی کفالت بڑھائی جائے، افتخار چوہان
    • February 24, 2026

    ملتان ( شکیل…

    Continue reading

    One thought on “ناجائز چالانوں کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ

    Leave a Reply

    Your email address will not be published. Required fields are marked *