راولپنڈی: مورگاہ پولیس کی کارروائی، گھریلو ملازمہ زیورات چوری کے مقدمے میں گرفتار

راولپنڈی کے تھانہ مورگاہ کی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار ماہ قبل گھر سے طلائی زیورات چرانے والی گھریلو ملازمہ کو اس کے شوہر اور ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے چوری شدہ زیورات فروخت کر کے حاصل کی گئی تقریباً 40 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کر لی ہے۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ ملزمہ ایک خاتون ساتھی کے ہمراہ گھریلو ملازمہ بن کر گھر میں داخل ہوئی تھی اور مالک مکان کو جعلی نام اور غلط شناخت فراہم کی تھی۔ واردات کے بعد ملزمہ زیورات لے کر فرار ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں : ناجائز چالانوں کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ  

مورگاہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا اور کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق زیرِ حراست افراد کے دیگر سہولت کاروں اور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی پوٹھوہار طلحہ ولی نے اس موقع پر کہا کہ شہری گھریلو ملازمین کا اندراج لازمی کروائیں تاکہ ایسے جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کے جان و مال کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو کسی صورت قانون سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

Related Posts

ملتان: بی زیڈ کے علاقے میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں کا ہنگامی اجلاس
  • January 16, 2026

ملتان (عقیل چوہدری)…

Continue reading
اقرار الحسن کی سیاست میں انٹری، نئی جماعت کا اعلان، سوشل میڈیا پر طنز و مزاح
  • January 16, 2026

معروف ٹی وی…

Continue reading

One thought on “راولپنڈی: مورگاہ پولیس کی کارروائی، گھریلو ملازمہ زیورات چوری کے مقدمے میں گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *