وسیب کے وسائل پر مقامی عوام کا حق! جتوئی میں سرائیکی رہنماؤں کا صوبہ سرائیکستان کے لیے بڑا مطالبہ
جتوئی ( ڈپٹی بیور چیف تحصیل جتوائی حافظ محمد فاروق احمد خان سعیدی القادری سٹھاری ) سرائیکی وسیب کے وسائل پر مقامی عوام کا حق ہے، صوبہ سرائیکستان کا قیام، وسائل کی منصفانہ تقسیم اور محرومیوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سرائیکی زبان، ثقافت اور شناخت کے تحفظ کے لیے پُرامن، آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار صوبہ سرائیکستان رابطہ مہم کے سلسلے میں مون میرج ہال جتوئی میں منعقدہ سرائیکی صوبہ کانفرنس و سرائیکی ادبی وثقافتی کٹھ سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی رہنماؤں نے کیا۔
تقریب میں ظہور احمد دھریجہ چئیرمین سرائیکستان وطن پارٹی،سردار سجاد اکبر ملکانی سربراہ سرائیکی عوامی پارٹی، سردار راؤ عاطف علی خان امیدوار ایم این اے، سردار شاہد عباس خان سٹھاری چیف آف سٹھاری، ملک محمد اسحاق باٹ صدر بار ایسوسی ایشن جتوئی، ڈاکٹر زبیر قادر گٹ
یہ بھی پڑھیں پنجاب میں اسموگ کے خلاف بڑا اقدام، خصوصی یونٹس میدان میں آگئے
حاجی عبدالغفار چاچڑ، کامران ظفر بھٹی، نصراللہ خان گوپانگ ایڈوکیٹ، ملک محمد اقبال ببر صدر پریس کلب تحصیل جتوئی،میاں فیاض نسیم جوئیہ صدر مرکزی انجمن تاجران جتوئی، صادق خان مستوئی، عبدالغفار لاڑ سمیت سرائیکی رہنماؤں، ادیبوں، شاعروں، وکلا اور صحافیوں نے شرکت کی اور اپنے خطاب میں کہا
کہ سرائیکی وسیب قدرتی وسائل اور زرعی پیداوار سے مالامال ہونے کے باوجود تعلیم، صحت، روزگار اور صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات کی کمی کا شکار ہے۔ وسیب کے نوجوانوں کو ملازمتوں میں منصفانہ مواقع، کاشتکاروں کو اجناس کے مناسب نرخ اور عوام کو معیاری بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے سرائیکی زبان کے فروغ، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور صوبہ سرائیکستان کے قیام کے مطالبے پر سنجیدہ پیش رفت کرنے پر زور دیا۔اس موقع پر پرائمری تعلیم مادری زبان میں دینے، سرائیکی کو قومی زبان کا درجہ دینے اور جتوئی میں سردار کوڑا خان جتوئی یونیورسٹی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا
اس موقع پر شعرائے کرام نے سرائیکی کلام پیش کرکے وسیب سے محبت اور محرومیوں کی ترجمانی کی، جبکہ گلوکار اشرف پٹھانے خان، صابر حسین صابر اور ہوشو شیدی نے سرائیکی ترانے پیش کیے جبکہ معروف شعرا کرام عبدالغفار راہب، اکمل شہزاد،عارف ڈوگر محمد سلیم نے سرائیکی شاعری سے شرکا کو محظوظ کیا
اور سرائیکی وسیب کی محرومیوں پر اپنا کلام پیش کیا تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو سرائیکی اجرکیں اور یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔اس موقع پر وسیم عباس لودھی، ارشاد خان لغاری، اصغر خان لغاری، رب نواز خان غزلانی، اشفاق جعفری، ارشاد خان چانڈیہ،زاہد شفیع مہروی، نازک خان،عارف خان غزلانی، بیدار فریدی، محمد حسین خان،شہباز اشرف سعیدی،بلال سعیدی، شاہد نذیر خان، افضل لاڑ،سمیت دیگر موجود تھے