کنڑ اسکول میں دھماکا، درجنوں زخمی

افغانستان کے صوبہ کنڑ میں اسکول کے قریب دھماکا، 7 جاں بحق، 97 زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں ہفتے کی صبح ایک اسکول کے قریب زوردار دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 97 زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں اسکول کے طلبہ شامل ہیں۔

صوبائی پولیس کے مطابق دھماکا صبح تقریباً 10 بجے اسدآباد کے مضافاتی علاقے اندرسر میں ہوا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں مفتی منیب الرحمن ملتان میں بول پڑے: اب علماء کی ذمہ داری بڑھ گئی

افغان حکومت کے ترجمان نے ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر بتایا کہ دھماکا اسکول کے قریب کان کنی کرنے والی کمپنیوں کے ڈپو میں رکھے بارودی مواد کے ذخیرے میں ہوا۔ پولیس اور تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ چکی ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

الجزیرہ سے گفتگو میں کنڑ کے اسپتال کے سربراہ مولا داد نے کہا کہ یہ ابتدائی اعداد و شمار ہیں۔ مزید معلومات سامنے آنے پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔

Related Posts

کرینہ کپور کی دیوالی تصاویر پر ہنگامہ، قرآنی آیت والا ہار قانونی جنگ میں بدل گیا، سیف علی خان خاموش
  • November 14, 2026

…

Continue reading