آزادیِ صحافت ہمارا بنیادی حق.جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو سچائی اور انصاف کے لئے بلند ہوتی ہے۔

آزادیِ صحافت ہمارا بنیادی حق ہے۔میاں عامر علی

جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو سچائی اور انصاف کے لئے بلند ہوتی ہے۔

پاکپتن(بیوروچیف)جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان / یوکے رجسٹرڈ کی پاکستان کی باڈی 2025-26 کا اعلان کر دیا گیا، جس میں صدر JAP UK پاکستان سمیع اللہ عثمانی، جنرل سیکرٹری JAP UK پاکستان صائمہ صابر اور فنانس سیکرٹری JAP UK پاکستان راشد علی خانزادہ کے علاوہ دیگر عہدیدارن منتخب ہو گئے،

جس کا باقاعدہ طور پر اعلان آن لائن اجلاس میں چیئرمین و مرکزی صدر میاں عامر علی نے برطانیہ سے کیا، آن لائن اجلاس میں پاکستان بھر سے JAP UK پاکستان باڈی کے سابق عہدیداران و ممبران، لیگل ایڈوائزرز، چیف کوآرڈینیٹرز، کوآرڈینیٹرز اور ممبران نے بھرپور شرکت کی، میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کا آن لائن پاکستان کی نومنتخب باڈی سال 2025-26 کے لیے اجلاس چیئرمین و مرکزی صدر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے میاں عامر علی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں مرکزی صدر میاں عامر علی کے ساتھ ساتھ مرکزی وومن ونگ صدر حمیرا ثناء، مرکزی سینیئر نائب صدر محمد بلال قریشی، میاں ممتاز احمد، مرکزی سینئیر نائب صدر۔نعیم خان، عمران سعید، شبیر احمد اعوان، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد آصف قائمی، مرکزی سیکرٹری فنانس محمد اقبال قائم خانی ودیگر عہدیداران نے خصوصی شرکت کی آن لائن اجلاس پاکستان وقت کے مطابق رات 10:00 بجے شروع ہوا اجلاس کا آغاز بہاولنگر سے محمد جنید نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلم سے کیا.

آن لائن اجلاس میں JAP UK کے چیئرمین و مرکزی صدر میاں عامر علی، مرکزی وومن ونگ صدر حمیرا ثناء، مرکزی سینیئر نائب صدر محمد بلال قریشی، میاں ممتاز احمد، مرکزی سینیئر نائب صدر نعیم خان، عمران سعید، شبیر احمد اعوان، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد آصف قائمی، مرکزی سیکرٹری فنانس محمد اقبال قائم خانی ودیگر عہدیداران نے پاکستان کے لیے جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کی پاکستان کی نومنتخب باڈی سال 2025-26 کے لیے متفقہ رائے سے تشکیل دے دی گئی.

"بلوچستان میں جافر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گردوں کا حملہ: 450 مسافروں کو یرغمال بنا لیا، 27 دہشت گرد ہلاک"

جس میں جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان / یوکے (رجسٹرڈ) کے پاکستان کے صدر سمیع اللہ عثمانی (ننکانہ صاحب) سے، سینیئر نائب نعمان وہاب خان زئی (نوکوٹ) سے، سینیئر نائب صدر نبیلہ حفیظ (اسلام آباد) سے، سینیئر نائب صدر صدر امان اللہ کھوکھر (لاہور) سے، نائب صدر ڈاکٹر ساجد محمود اعوان (لاہور) سے، نائب صدر محمد سفیر (مظفرآباد آزاد کشمیر) سے، نائب صدر علی زمان اعوان (کراچی) سے، نائب صدر محمد اکرم (لاہور)، نائب صدر رُوح الابرار (پشاور)، نائب صدر ڈاکٹر شاہ نواز قادری (ننکانہ صاحب)، جنرل سیکرٹری صائمہ صابر (اسلام آباد)، ڈپٹی جنرل سیکرٹری حامد صدیق انجم (لاہور)، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید رفاقت حسین (کراچی) سے، فنانس سیکرٹری راشد علی خانزادہ (ٹنڈوالہ یار) سے، اطلاعات سیکرٹری محمد مستجاب (لاہور) سے، اطلاعات سیکرٹری گل محمد لغاری (نواب شاہ) سے، آفس سیکرٹری عامر حیات (لاہور) سے، جوائنٹ سیکرٹری محمد خرم قادری (میرپورخاص) سے، جوائنٹ سیکرٹری خالد شاہین فریدی (گیمبر ساہیوال) سے، جوائنٹ سیکرٹری نور محمد ترک (حیدرآباد) سے، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری محمد خالد (میرپورخاص) سے، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری وجیہہ تمثیل (گوجرانوالہ) سے، ایڈیشنل سیکرٹری محمد شمعون نذیر (وہاڑی) سے، ایڈیشنل سیکرٹری امبرین ریاض (راولپنڈی) سے، ایڈیشنل سیکرٹری رانا شاہد خلیل (سانگھڑ) سے، ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری مسعودالحسن رانا (پاکپتن) سے، ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری حنا محبوب (مظفرآباد آزاد کشمیر) سے، ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری شفیق جان قائم خانی (جھڈو) سے منتخب کیا گیا ایگزیکٹو کونسل باڈی کے ممبران میں شیخ وقاص احمد (بہاولنگر) سے، دلیپ کمار (تھر پارکر) سے، ارم سعید (راولپنڈی) سے، محمد رضوان بھٹی (ٹنڈوآدم) سے، فرخ کمال (کراچی) سے، فاطمہ لیاقت (وہاڑی) سے، محمد جنید (بہاولنگر) سے، میاں خلیل صدیق آرائیں (قصور) سے، علیشاہ عندلیب (مظفرآباد آزاد کشمیر) سے، عثمان گل کشمیری (ٹنڈوالہ یار) سے، فضل حسین خان (جہلم) سے، شیخ سجاد حسین (راولپنڈی) سے، خواجہ محمد عامر (رحیم یار خان) سے، محمد کاشف شہزاد (گیمبر ساہیوال) سے، دل حسین (سیالکوٹ) سے، محمد یاسین کھتری (کراچی) سے، محمد ناظم خانزادہ (ٹنڈوالہ یار) سے کو شامل گیا گیا ہے جو کہ بطور ممبران اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کریں گے.

جبکہ ملک بھر میں صحافیوں کے قانون مساٸل کے حل اور ان کی معاونت کے لیے معروف قانون دان حضرات کو بطور لیگل ایڈوائزر پاکستان راؤ مدبر اعظم ایڈووکیٹ ننکانہ صاحب سے، شاہد شمش الدین میمن ایڈووکیٹ حیدرآباد سے اپنی خدمات سر انجام دیں گے اس موقع پر جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے (رجسٹرڈ) کے چیئرمین و مرکزی صدر میاں عامر علی، مرکزی صدر وومن ونگ حمیرا ثناء، مرکزی سیکرٹری جنرل محمد آصف قائمی، مرکزی سیکرٹری فنانس محمد اقبال قائم خانی ودیگر عہدیداران نے پاکستان کی نومنتخب باڈی کے صدر JAP UK پاکستان سمیع اللہ عثمانی، جنرل سیکرٹری JAP UK پاکستان صائمہ صابر، فنانس سیکرٹری راشد علی خانزادہ ودیگر تمام عہدیدارن کو مبارکباد پیش کی اور اجلاس میں چیئرمین و مرکزی صدر میاں عامر علی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ آزادیِ صحافت ہمارا بنیادی حق ہے اور صحافیوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان/یوکے ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو سچائی اور انصاف کے لئے بلند ہوتی ہے.

ہم متحد ہو کر صحافیوں کے حقوق ان کی فلاح و بہبود اور آزادیِ اظہار کے دفاع کے لیے ہر ممکن جدوجہد کریں گے انہوں نے کہا کہ ہمیں چاہیئے کہ ہم متحد رہیں سچ کے لئے کھڑے ہوں اور صحافت کے تقدس کو بحال کریں انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جانا پڑے گا تو جائیں گے اور صحافت کے اعلیٰ معیار کے تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اس موقع گفتگو کرتے ہوئے مرکزی صدر وومن ونگ حمیرا ثناء نے کہا کہ خواتین صحافیوں کو مساوی مواقع تحفظ اور عزت دینا ہمارا عزم ہے جیپ خواتین کی قیادت کو تسلیم کرتے ہوئے عملی اقدامات کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پہلی بار ایک خاتون صحافی کو پاکستان کے لیے بطور سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا ہے تاکہ ہر خاتون صحافی بلاخوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکے انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی آواز کبھی دبائی نہیں جا سکتی متحد ہوں اور اپنے حق کے لیے ڈٹ جائیں جبکہ تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا اور فیلڈ میں صحافیوں کے ساتھ درپیش مسائل پر روشنی ڈالی تمام ممبران کے مسائل سننے کے بعد چیئرمین و مرکزی صدر میاں عامر علی نے تمام عہدیداران کو صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں کرنے کی بھی ہدایت جاری کیں اس موقع پر نومنتخب صدر JAP UK پاکستان سمیع اللہ عثمانی، جنرل سیکرٹری صائمہ صابر اور فنانس سیکرٹری راشد علی خانزادہ و دیگر عہدیداران نے یقین دلایا کہ جلد JAP UK پاکستان کے ممبران کو در پیش مسائل کو حل کر دیا جائے گا اجلاس کے اختتام پر ایسوسی ایشن کی بہتری کے ساتھ ساتھ فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم سے نجات کیلئے اور پاکستان کے استحکام و سلامتی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *