آر پی او کا مظفرگڑھ میں طاقتور چھاپہ: کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل کا فوری حل

مظفرگڑھ ( میاں شاہزیب جبلہ وریشی) ڈیرہ غازیخان ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کا عوامی شکایات کے بروقت ازالہ اور کارکردگی کے جائزہ کے حوالے سےضلع مظفرگڑھ کا خصوصی دورہ،

اوپن ڈور پالیسی کے تحت تھانہ قصبہ گجرات اور تھانہ قریشی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے شہریوں کے مسائل سماعت کیے۔ تھانہ قصبہ گجرات اور تھانہ قریشی کے وزٹ، سپیشل انیشٹو پولیس اسٹیشن کی ایس او پی پر عمل درآمد، زیرتفتیش مقدمات اور پینڈنگ درخواستوں کا خصوصی جائزہ۔

تھانہ قصبہ گجرات اور تھانہ قریشی میں امن کمیٹی ممبران اور انجمن تاجران سے خصوصی ملاقاتیں، مسائل سماعت کرکے فوری حل کے احکامات جاری۔ زیر تعمیر تھانہ قصبہ گجرات کا وزٹ کر کے تعمیراتی کام کا خصوصی معائنہ۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے ضلع مظفرگڑھ کا خصوصی دورہ کیا۔ آر پی او نے حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل و پولیس سے متعلقہ شکایات کی سماعت کے لیے ڈی پی او ڈاکٹر رضوان احمد کے ہمراہ تھانہ قصبہ گجرات اور تھانہ قریشی میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا،
تھانہ میر ہزار خان کی پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، اشتہاری ملزمان اور منشیات فروشوں کی گرفتاری، کلاشنکوف اور چرس برآمد
کھلی کچہریوں میں انجمن تاجران، گڈز ٹرانسپورٹ، سول سوسائٹی ممبران، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ آر پی او نے شہریوں کے مسائل بغور سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

آرپی او کا کہنا تھا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کے سلسلہ کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ دور دراز کےعلاقوں کےوہ شہری جو دفاتر تک نہیں آ سکتے ان کے پاس جا کر مسائل کو حل کیا جائے۔ عوامی شکایات کے حل میں تاخیر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

کھلی کچہریوں کے اختتام پر آر پی او نےمیڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کی اور انکے سوالات کے جوابات دئیے۔ آر پی او نے مظفر گڑھ دورہ کے دوران سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن قصبہ گجرات اور تھانہ قریشی کے وزٹ کیے۔

آر پی او نے تھانہ جات میں سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن کی ایس او پی پر عمل درآمد، آن لائن و مینول ریکارڈ کی تکمیل ، زیرتفتیش مقدمات،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری ، پینڈنگ درخواستوں، فرنٹ ڈیسک، حوالات، بیرکس، مال خانہ ،اسلحہ خانہ اورتھانہ جات کی عمارتوں کا خصوصی جائزہ لیا۔
ظلم کے خلاف قیام اور سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل ہی امت مسلمہ کی نجات کا راستہ ہے. سیرتِ نبوی ﷺ پر عمل ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے،
آر پی او نے تھانہ جات میں موجود شہریوں سے مسائل دریافت کیے اورحوالات کے معائنہ کے دوران حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو بھی کی۔اس موقع پر آر پی او نے بمطابق ٹائم لائن ایف آئی آر کے بروقت اندراج ،تھانہ میں آنے والے شہریوں کی دادرسی اور سروس ڈیلوری کے معیار میں مزید بہتری لانے کے احکامات جاری کیے۔

آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان نے دورہ کے دوران تھانہ قصبہ گجرات اور تھانہ قریشی میں امن کمیٹی ممبران اور انجمن تاجران سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔امن کمیٹی کے وفد میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے نمائندگان اور علماء کرام شریک تھے ۔

آر پی او نے امن کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی، بین المذاہب رواداری ،انتہا پسندی کے خاتمےاور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے علماء کرام کے کردار کو سراہا۔

انجمن تاجران کے نمائندگان سے ملاقات میں آر پی او نے کاروباری برادری کے مسائل سنے اور انہیں پولیس کی جانب سے مسائل حل کرنے اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ دورے کے دوران آر پی او نے تھانہ قصبہ گجرات کی ذیر تعمیر عمارت کا وزٹ کر کے تعمیراتی کام کا خصوصی جائزہ لیا اور تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

Related Posts

الخدمت فاؤنڈیشن نے وہاڑی میں بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کر دیا
  • September 2, 2025

وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپوٹر…

Continue reading
سیلاب متاثرین کے لیے ڈی پی او کا10 مقامات پر الگ الگ سیلابی کشتیوں کے انچارج کے نام و ہیلپ لائن نمبر جاری، عوامی حلقوں کی جانب سے خراجِ تحسین
  • September 1, 2025

وہاڑی (حسنین فاروق)…

Continue reading

One thought on “آر پی او کا مظفرگڑھ میں طاقتور چھاپہ: کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل کا فوری حل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *