تل ابیب (عظیم الشان ٹی وی) — ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائلوں نے اسرائیل کے مشہور فضائی دفاعی نظام کو ہلا کر رکھ دیا۔ برطانوی اخبار ’دی ٹیلیگراف‘ کے مطابق، یہ وہ لمحہ تھا جب “بارود سے بھری بس” اسرائیل کے شہروں سے ٹکرا رہی تھی۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایرانی میزائلوں کے بارے میں کہا کہ یہ حملے اسرائیل کی فضائی حدود میں ایک نیا خطرہ لے کر آئے ہیں، جس کے اثرات تل ابیب کی سڑکوں پر واضح نظر آئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق، تہران نے جمعہ سے اب تک 200 سے زائد میزائل داغے، جن میں سے کئی میزائل اسرائیل کے جدید ترین فضائی دفاعی نظام جیسے “آئرن ڈوم” اور “تھاڈ” کو عبور کرتے ہوئے اندر تک جا پہنچے۔
اسرائیلی حکام کو عوام کو خبردار کرنا پڑا کہ ان کا دفاعی نظام “ناقابلِ تسخیر” نہیں ہے۔ تل ابیب اور دیگر شہروں میں ہونے والی تباہی کے مناظر نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق، یہ حملے نہ صرف اسرائیل کی فوجی طاقت کو چیلنج کرتے ہیں، بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھی ہلا سکتے ہیں۔







