بلوچستان میں ٹرین یرغمال واقع انتہائی شرمناک ہے۔رائے ناصر کالیا کھرل

اگر ہم ایسے ہی أپس میں لڑتے رہے تو بربادی ہمارا مقدر بن جائے گی لہذا ہمیں محبت سے رہنا ہو گا۔

پاکپتن(بیوروچیف)بلوچستان میں ٹرین یرغمال واقع انتہائی شرمناک اور قابل مذمت ہیں ہم اپنی سیکیورٹی فورسز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہر معاملہ کو بروقت ہینڈل کر کے ملک و قوم کی حفاظت کی ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت رائے ناصر کالیا کھرل نے بلوچستان میں ٹرین یرغمال واقع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا مزید انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسے ہی أپس میں لڑتے رہے تو بربادی ہمارا مقدر بن جائے گی لہذا ہمیں محبت سے رہنا ہو گا جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملہ کے بعد فورسز نے 80 یرغمال مسافروں کو رہا کروالیا، آپریشن جاری ہے

بلوچستان میں جافر ایکسپریس ٹرین پر دہشت گردوں کا حملہ: 450 مسافروں کو یرغمال بنا لیا، 27 دہشت گرد ہلاک

اور بلوچستان میں ملک دشمنوں کی جانب سے بدامنی پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ واقعے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور جانے والی ٹرین (جعفر ایکسپریس) پر نامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کر کے مسافروں کو یرغمال بنالیا، سیکیورٹی فورسز نے 80 مسافروں کو رہا کروا لیا بلوچستان میں دہشت گردی کا تازہ واقعہ مچھ میں گڈا لار اور پیرو کنری کے درمیانی علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیاسبی کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل ہے، 500 کے قریب مسافر سوار ہیں، ٹرین کو 8 نمبر ٹنل میں مسلح افراد نے روک لیا تھا، مسافروں اور عملے سے رابطے کی کوشش کی جارہی ہے امید کرتے ہیں کہ ہماری فورسز ملک و قوم کی حفاظت بھی کریں گی اور دہشتگردوں کا قلع قمع کر کے انہیں کیفر کردار تک بھی پہنچائیں گی۔

Related Posts

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی اہم پریس کانفرنس: پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت الزامات سے باز رہے
  • April 30, 2025

اسلام آباد: نائب…

Continue reading

One thought on “بلوچستان میں ٹرین یرغمال واقع انتہائی شرمناک ہے۔رائے ناصر کالیا کھرل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *