قادرپورراں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مظہر حسین جاں بحق

قادرپورراں: علی خان کی رپورٹ کے مطابق موضع بنگل والا میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مظہر حسین ولد اعجاز حسین قوم بلوچ، ساکن چاہ جنڈاں والا، کو نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر قتل کر دیا۔ مقتول کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ورثاء نے علی الصبح پولیس ہیلپ لائن 15 پر دی، جس کے بعد تھانہ قادرپورراں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے جبکہ واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

ملتان: دہلی گیٹ کے رہائشی نے منشیات سے لاتعلقی کا اعلان، مسجد میں حلف

پولیس حکام کے مطابق قتل کی وجوہات جاننے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Posts

المناک حادثہ: ہری پور میں براتیوں سے بھری کوسٹر پہاڑ سے ٹکرا گئی، 2 خواتین جاں بحق، 30 زخمی
  • October 19, 2025

ہری پور، خیبر…

Continue reading

One thought on “قادرپورراں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مظہر حسین جاں بحق

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *