جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں کلاشنکوف اور چرس برآمد

مظفرگڑھ( اللہ وسایا صدیقی ) تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری، ملزمان سے کلاشنکوف اور چرس برآمد، مقدمات درج ،ملزمان کو پابند سلاسل کرلیا

تفصیلات کےمطابق مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان کی خصوصی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی۔

ایس ایچ اوتھانہ سٹی مظفرگڑھ افتخار علی ملکانی کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیوں کے نتیجے میں ملزم محمد عدیل سے کلاشنکوف برآمد کر لی۔
پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025ء:یونین کونسلوں کا خاتمہ، ضلعی اتھارٹی کا جرات مندانہ اقدام اور سخت ترین جرمانے!
دوسری کاروائی میں منشیات فروشوں کے خلاف ملزم ریاض احمد عرف جھولے لعل سے 1120 گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے پابند سلاسل کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او افتخار علی ملکانی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی بھی قسم کی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں۔

قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔عوام کی جان و مال کی حفاظت اور امن وامان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔,,

Related Posts

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی اہم پریس کانفرنس: پہلگام واقعے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں، بھارت الزامات سے باز رہے
  • April 30, 2025

اسلام آباد: نائب…

Continue reading

One thought on “جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں کلاشنکوف اور چرس برآمد

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *