ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق کا طاقتور ایکشن: تین اجلاس، تین بڑے فیصلے، عوامی سہولتوں کی فراہمی کا نیا دور

تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے نبھائیں۔ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق

ایک دن میں تین اجلاس میڈم ماریہ طارق شہر فرید کی بنیادی عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں۔

پاکپتن(بیوروچیف)تصیلات کے مطابق عوام کو بہتر شہری سہولیات فراہم کرنے کیلئے جدید اور پائیدار منصوبہ بندی ناگزیر ہےان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں ضلع بھر میں ترقیاتی منصوبوں اور شہری منصوبہ بندی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران و دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس میں دوران نئے تعمیراتی منصوبوں، رہائشی اور کمرشل اسکیموں، اور انفراسٹرکچر ڈیزائن سے متعلق پر ہونیوالی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبے قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیے جائیں اور ماحولیاتی تحفظ، شہری سہولیات اور ٹریفک مینجمنٹ جیسے اہم عوامل کو مدنظر رکھا جائے۔
مزید پڑھیںپولیس کی بڑی کارروائی، 5 بچوں کی ماں خاتون کو 4 گھنٹوں میں بازیاب کرلیا، ملزمان گرفتار

اجلاس کومختلف ترقیاتی اسکیموں کی منظوری، نقشوں کی جانچ پڑتال اور متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ باہمی تعاون کے ذریعے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کریں تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور قواعد کی خلاف ورزی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا دوسری طرف ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق کی زیر صدارت پیٹرول پمپس کے زیر التوا این او سیز کیسز کےحوالے سے اجلاس کا انعقاد۔ڈپٹی کمشنر نے زیر التوا این او سیز کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیں کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے این او سیز کے اجراء کو جلد از جلد ممکن بنایا جائے۔
مزید پڑھیں
جرائم پیشہ اور منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی کاروائیاں کلاشنکوف اور چرس برآمد
انہوں نے واضح کیا کہ غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام معاملات شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں۔
ماریہ طارق نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام درخواستوں کی فوری جانچ پڑتال کریں اور جو پیٹرول پمپ قانونی تقاضے پورے کرتے ہیں، ان کے این او سیز فوری جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی بنیادی ترجیح ہےاور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو دور کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ قوانین اور حفاظتی معیارات پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام اور کاروباری افراد کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو باہمی روابط کو مضبوط بنانے اور زیر التوا معاملات کو فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت دئیں دن کے تیسرا اجلاس ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کے Key Performance Indicators (KPIs) سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلدار، پٹواری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع بھر میں ریونیو ریکوری کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں بھی ریونیو اہداف کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

ماریہ طارق نے کہا کہ ریونیو ریکوری کے عمل میں شفافیت اور تیز رفتاری لانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریونیو معاملات میں شفافیت کو معیار اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اجلاس کے دوران دونوں تحصیلوں کی مجموعی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور بہتر کارکردگی دکھانے والے ریونیو افسران کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ بورڈ آف ریونیو کے طے کردہ KPIs پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ سرکاری اہداف بروقت حاصل کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے.

Related Posts

خیبرپختونخوا: مخصوص نشستوں پر ارکان اسمبلی کی حلف برداری کا وقت تبدیل، تقریب آج شام گورنر ہاؤس میں ہوگی
  • July 20, 2025

 پشاور (نمائندہ خصوصی)…

Continue reading

One thought on “ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق کا طاقتور ایکشن: تین اجلاس، تین بڑے فیصلے، عوامی سہولتوں کی فراہمی کا نیا دور

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *