کمشنر ڈیرہ غازی خان چوہدری اشفاق احمد کا مظفرگڑھ کا دورہ، سپیشل بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم

مظفرگڑھ (میاں شاہ زیب جبلہ قریشی) کی رپورٹ کے مطابق کمشنر ڈیرہ غازی خان چوہدری اشفاق احمد نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا،

کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور کوڑے خان سکول کا معائنہ کیا۔ کمشنر اشفاق احمد چودھری اور ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن کی خصوصی بچوں سے ملاقات کی اور عیدی اور تحائف تقسیم کئے

جس پربچوں نے خوشی کا اظہارکیا۔ سردار کوڑے خاں پبلک سکول میں کمشنر ڈی جی خان کی میڈیا سے گفتگو کرت ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرڈویژن کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سپیشل بچوں کو عید گفٹ دئیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپیشل بچوں کی جدید خطوط پرتربیت کرے کے ان کو مفید شہری بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں یہ بچے ملک کی تعمیرو ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر ماریہ طارق کا طاقتور ایکشن: تین اجلاس، تین بڑے فیصلے، عوامی سہولتوں کی فراہمی کا نیا دور

ایک سوال کے جوا ب میں انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اچھے اور مربوط انداز میں کام کررہی ہے،تاہم بہتری کی گنجائش ہر جگہ موجود ہوتی ہے ،

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کا آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں سہولیات مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں صفائی کی صورتحال میں مزید بہتری کی ضرور ت ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عوید ارشاد بھٹی ، سی ای او تعلیم مہ جبین، پرنسپل سردار کوڑے خان پبلک سکول طاہر بشیر بھی موجود تھے

Related Posts

ملتان: بی زیڈ کے علاقے میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں کا ہنگامی اجلاس
  • January 16, 2026

ملتان (عقیل چوہدری)…

Continue reading
اقرار الحسن کی سیاست میں انٹری، نئی جماعت کا اعلان، سوشل میڈیا پر طنز و مزاح
  • January 16, 2026

معروف ٹی وی…

Continue reading

One thought on “کمشنر ڈیرہ غازی خان چوہدری اشفاق احمد کا مظفرگڑھ کا دورہ، سپیشل بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *