پشاور: مغربی موسمی نظام کے زیرِ اثر خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر بالا اور دیر لوئر میں شہری
علاقوں میں بارش جبکہ بلند و بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
موسمی صورتحال کے باعث وادی کمراٹ، جہاز بانڈہ، باڈگوائی، لواری ٹنل اور ملحقہ پہاڑی
علاقوں میں برف پڑنے لگی ہے، جس سے موسم مزید سرد ہو گیا ہے۔
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
بارش اور برفباری کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے
جبکہ موسم کی تبدیلی پر شہریوں میں خوشی کی فضا دیکھی جا رہی ہے۔
ادھر برفباری کے آغاز کے ساتھ ہی سیاحوں نے قدرتی نظاروں سے
لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحتی مقامات کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔
اس دوران بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔