پی آئی اے کی نجکاری سازش ہے، مجبوری نہیں: پی ٹی آئی رہنما

پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی سنٹرل انفارمیشن سیکرٹری ایڈووکیٹ سارہ علی سید نے پی آئی اے کی نجکاری پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن ماضی میں ملک کا فخر اور ایک قیمتی اثاثہ تھی، جسے موجودہ اتحادی حکومت نے انتہائی کم قیمت پر فروخت کر کے ملک و قوم کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں پی آئی اے صرف ایک سال کے اندر 148 ارب روپے کے منافع میں جا چکی تھی، جبکہ آج پورے ادارے کو محض 135 ارب روپے میں فروخت کر دیا گیا، جو سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے پاس مجموعی طور پر 38 طیارے موجود ہیں، جن میں سے 18 فعال ہیں، اور عالمی منڈی میں ایک جہاز کی قیمت ہی 80 سے 90 ارب روپے کے قریب ہے۔

سارہ علی سید نے کہا کہ قومی اداروں کو اس بنیاد پر فروخت کرنا کہ حکومت انہیں چلانے میں ناکام ہے، دراصل حکومتی نااہلی کا اعتراف ہے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ مجبوری نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا، جس سے قومی مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پچھلی حکومت کے چھوڑے کھنڈرات پر نئی عمارت کھڑی ہو رہی ہے، خواجہ آصف

انہوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے میں جعلی بھرتیوں، بدانتظامی اور کرپشن نے ادارے کو کمزور کیا، مگر ذمہ داروں کا تعین کیے بغیر نجکاری کا فیصلہ کر لینا ناقابل قبول ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری کے پورے عمل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور قومی اداروں کو نقصان پہنچانے والوں کو قوم کے سامنے جوابدہ بنایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف اس عوام دشمن فیصلے کے خلاف ہر آئینی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔

Related Posts

افغانستان میں خاتون صحافی کی گرفتاری، آزادیٔ صحافت مزید دباؤ کا شکار
  • January 13, 2026

کابل: افغانستان میں…

Continue reading

One thought on “پی آئی اے کی نجکاری سازش ہے، مجبوری نہیں: پی ٹی آئی رہنما

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *