عید الاضحیٰ نماز کا وقت 2026 | کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ تمام شہر

عید الاضحیٰ 2026 نماز کا وقت | پاکستان کے تمام بڑے شہر

عید الاضحیٰ 27 مئی 2026 – بروز بدھ

آج عید الاضحیٰ 1447ھ ہے اور پاکستان بھر میں لاکھوں مسلمان اللہ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہونے کے لیے مساجد اور عیدگاہوں کا رخ کریں گے۔ اعظم الشان ٹی وی نے آپ کی سہولت کے لیے پاکستان کے تمام بڑے شہروں کے نماز عید کے اوقات یکجا کیے ہیں۔

 کراچی – نماز عید الاضحیٰ اوقات 2026

شہرِ قائد کراچی میں نماز عید الاضحیٰ صبح 5:55 سے صبح 10:00 بجے تک مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں ادا کی جائے گی۔

صبح 5:55 بجے

  • جامع مسجد میمن کمپلیکس، بلاک ایم، نارتھ ناظم آباد
  • صالح مسجد نزد جہانگیر پارک، صدر
  • جامع مسجد عثمانیہ، ناظم آباد نمبر 1
  • جامع مسجد خلفائے راشدین، منظور کالونی
  • جامع مسجد ابراہیم، عبداللہ گبول گوٹھ

صبح 6:00 بجے

  • سلیمان یوسف مولائی پارک (سابقہ گول مسجد)
  • جامع مسجد کراچی میمن، میمن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی
  • جامع مسجد ابوذر غفاری، اتحاد ٹاؤن
  • آب کوثر مسجد، ناگن چورنگی
  • جامع مسجد مصطفی، سیکٹر 16 اے، بفرزون
  • لیاری، نارتھ کراچی، قصبہ کالونی کی مساجد

صبح 6:15 بجے

  • جامع مسجد میمن، جوڑیا بازار
  • جامع مسجد خلفائے راشدین، گلشن اقبال
  • عیدگاہ گراؤنڈ محمود آباد
  • غنی گوٹھ اور بلدیہ ٹاؤن عیدگاہ

صبح 6:30 بجے

  • جامع مسجد زبیر، ڈی ایچ اے فیز 7
  • سعدی ٹاؤن مین گیٹ گراؤنڈ
  • فیضان اولیاء مسجد

صبح 6:45 بجے

  • جامع مسجد مہاجر مکی نزد پارکنگ پلازہ
  • کے ڈی گراؤنڈ منگل بازار، ریلوے سوسائٹی

صبح 7:00 بجے

  • جامع مسجد رحمانی، اورنگی ٹاؤن
  • جامعہ مسجد عثمان غنی، ضیاء کالونی
  • مرکزی جامع مسجد نورانی، آدم جی روڈ لانڈھی
  • جامع مسجد فاروق اعظم، نئی سبزی منڈی
  • جامعہ دارالعلوم رحمانیہ، لی مارکیٹ

صبح 7:15 بجے

  • جامع مسجد عثمان غنی، سچل گوٹھ
  • جامع مسجد مکہ، سرجانی
  • جامع مسجد درگاہ عبداللہ شاہ غازی، کلفٹن

صبح 7:30 بجے

  • جامع مسجد گلستان جوہر
  • جامع مسجد سیدنا فاروق اعظم، اسٹیل ٹاؤن گلشن حدید
  • جامع مسجد طور اور جامعہ عثمانیہ شیرشاہ

 اسلام آباد اور راولپنڈی – نماز عید اوقات 2026

مسجد / عیدگاہ وقت
فیصل مسجد اسلام آباد صبح 6:30 بجے
جامعہ اسلام آباد آئی ایٹ مرکز صبح 6:00 بجے
مرکزی عیدگاہ شریف راولپنڈی صبح 6:30 بجے

فیصل مسجد میں نماز عید کی امامت ڈائریکٹر جنرل دعوہ اکیڈمی ڈاکٹر محمد الیاس کریں گے۔

 لاہور – نماز عید اوقات 2026

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی نماز عید ادا کریں گے۔ لاہور کی بڑی مساجد اور عیدگاہوں میں نماز کا آغاز صبح 6:00 سے 7:30 بجے کے درمیان ہوگا۔

 پشاور – نماز عید اوقات 2026

پشاور میں نماز عید کا آغاز صبح 6:00 سے 7:00 بجے کے درمیان ہوگا۔ چیئرمین PTI بیرسٹر گوہر خان بونیر میں اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ہری پور میں نماز عید ادا کریں گے۔

 کوئٹہ – نماز عید اوقات 2026

کوئٹہ میں نماز عید الاضحیٰ صبح 6:30 سے 7:30 بجے کے درمیان مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں ادا کی جائے گی۔

 دیگر اہم شہر

شہر نماز کا وقت
ملتان صبح 6:15 سے 7:00 بجے
فیصل آباد صبح 6:00 سے 7:00 بجے
حیدرآباد صبح 6:00 سے 7:00 بجے
سکھر صبح 6:15 سے 7:15 بجے
سیالکوٹ صبح 6:00 سے 7:00 بجے

 نماز سے پہلے ان باتوں کا خیال رکھیں

  • نماز عید سے پہلے کچھ نہ کھائیں — عید الاضحیٰ میں قربانی کے بعد کھانا مسنون ہے
  • جلدی پہنچیں — عیدگاہوں میں رش بہت زیادہ ہوگا
  • نئے یا صاف کپڑے پہنیں اور خوشبو لگائیں
  • تکبیرات پڑھتے ہوئے عیدگاہ جائیں
  • نماز عید 2 رکعت ہے جس کے بعد خطبہ ہوتا ہے
  • عید کی نماز میں اذان اور اقامت نہیں ہوتی

عید الاضحیٰ مبارک! اللہ تعالیٰ آپ کی قربانیاں قبول فرمائے۔ آمین 🌙

تازہ ترین خبروں کے لیے وزٹ کریں: azeemulshantv.com

Related Posts