بھارت کے شہر حیدرآباد دکن میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اپنی بیوی پر آگ لگا دی
جبکہ ان کے دو بچے بھی اس صحنے کے سامنے موجود تھے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، وینکٹیش نامی شخص اپنی بیوی تروینی پر شک کرتا تھا جس کی وجہ سے ان کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے تھے۔
راولپنڈی: ملازمہ سے زیادتی کیس سیلون مالک گرفتار
جھگڑوں سے تنگ بیوی کچھ عرصے کے لیے اپنے والدین کے گھر چلی گئی، تاہم وینکٹیش نے اسے واپس گھر لے آیا۔
چند دن بعد دوبارہ تلخ کلامی ہوئی اور جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ وینکٹیش نے اپنی بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
ذرائع کے مطابق، بیٹی نے اپنی ماں کو بچانے کی کوشش کی لیکن وینکٹیش نے اسے بھی آگ میں دھکیل دیا۔
پڑوسیوں کی بروقت مدد سے ماں اور بیٹی کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم تروینی جھلسنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی
سرگودھا: مبینہ زیادتی کیس میں بیان بدلنے پر ملزمان بری، دو بہنوں کے خلاف مقدمہ درج







