کراچی: ڈسٹرکٹ سٹی میں پولیس مقابلہ، بھتہ خوری میں ملوث ملزم ہلاک

کراچی : ڈسٹرکٹ سٹی کے علاقے میں رات گئے پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں بھتہ خوری اور فائرنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کھارادر پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ اس دوران لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے ملزمان سے سامنا ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک بھتہ خور مارا گیا، جس کی شناخت شاہزیب کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

مزید پڑھیں: قادرپورراں میں صفائی انتظامات تسلی بخش، شہری مطمئن: فوکل پرسن سُتھرا پنجاب

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا ملزم لیاری گینگ وار کے جمیل چھانگا گروپ سے وابستہ تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے بھتہ کی پرچی، ایک موبائل فون اور ایک پستول بمعہ گولیاں برآمد ہوئیں۔

تحقیقات کے مطابق ایک ہفتہ قبل جیلانی سینٹر کے ایک تاجر کو بھتہ طلب کرنے کا پیغام موصول ہوا تھا اور ملزم اسی سلسلے میں بھتہ کی پرچی دینے جا رہا تھا۔ مزید یہ کہ دو ماہ قبل کھارادر میں زیر تعمیر عمارت کے بلڈر کو بھی بھتہ کی پرچی دی گئی تھی اور مزاحمت پر شدید فائرنگ کر کے مزدوروں کو زخمی کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھیوں نے کچھ عرصہ قبل علاقے میں وال چاکنگ بھی کی تھی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیںخواجہ سراؤں کو ساتھ لے جانے پر جھگڑا، فائرنگ میں مارا گیا نوجوان دو روز قبل شادی شدہ تھا

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی سٹی اور پولیس ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کریں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ سندھ پولیس امن و امان خراب کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور بھتہ خوروں، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ گروہوں کو کسی صورت پنپنے نہیں دیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن اور انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن مزید تیز کیے جائیں گے۔

Related Posts

ماہِ رمضان میں یتیم بچوں کی کفالت بڑھائی جائے، افتخار چوہان
  • February 24, 2026

ملتان ( شکیل…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *