
لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک لرزہ خیز واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک خاتون کو مبینہ طور پر نوکری کا جھانسہ دے کر اغوا کیا گیا۔ بعد ازاں اسے دوسرے شہر منتقل کر کے ایک رہائش گاہ میں قید رکھا گیا اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق خاتون کو ابتدائی طور پر روزگار کا لالچ دے کر بلایا گیا، تاہم بعد میں اسے زبردستی منتقل کیا گیا۔ میڈیکل معائنے کے دوران یہ انکشاف بھی ہوا کہ خاتون کے جسم سے ایک گردہ غائب ہے، جس پر واقعے نے مزید سنگینی اختیار کر لی ہے۔
یہ پڑھیں ملتان: بی زیڈ کے علاقے میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں کا ہنگامی اجلاس








