!مریم نواز کا بڑا اعلان: پنجاب کے طلبہ کی موجیں

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کا اعلان . خزانے کا منہ اپنے بچوں اور بچیوں کے لیے کھول دیا ہے

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کا کوئی بھی محنتی اور قابل طالب علم صرف مالی وسائل کی کمی کے باعث اپنی تعلیم ادھوری نہیں چھوڑے گا، چاہے وہ سرکاری ادارے میں پڑھ رہا ہو یا نجی ادارے میں۔

لیپ ٹاپ اسکیم اور ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ طلبہ کی تعلیم، خودمختاری اور آسان سفری سہولیات کے لیے پنجاب کے تمام وسائل بچوں اور بچیوں کے لیے وقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خزانے کا منہ اپنے بچوں اور بچیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

مریم نواز شریف نے طلبہ کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے جا رہی ہے، تاکہ طلبہ، بالخصوص طالبات کو آمد و رفت میں آسانی ہو اور وہ بلا رکاوٹ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں.طلبہ اور والدین توجہ دیں! پنجاب میں سردیوں کے اسکول اوقات کا اعلان، جمعہ کو جلد چھٹی

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ہر قابل طالب علم کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر ہوں اور کوئی بھی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے پیچھے نہ رہے۔

تقریب میں طلبہ میں لیپ ٹاپس اور ہونہار اسکالرشپ کے تحت وظائف بھی تقسیم کیے گئے۔

Related Posts

دریائے سندھ کا قہر: جتوئی کے موضع اعجاز آباد میں سینکڑوں ایکڑ زمین دریا برد، بستیاں اجڑنے لگیں، متاثرین کا ڈپٹی کمشنر سے رابطہ
  • October 16, 2026

…

Continue reading
میٹرک اور انٹر پاس طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری! کراچی نرسنگ کالج میں مفت تعلیم کا موقع، داخلے کھل گئے
  • October 14, 2026

…

Continue reading