محرم الحرام کے دوران جلوسوں اور مجالس کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات
بیرو چیف تحصیل جتوائی حافظ محمد فاروق احمد خان سعیدی القادری سٹھاری) محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام سکیورٹی انتظامات کیلئے اہم ہدایات جاری کر دیں
پنجاب بھر میں امام بارگاہوں اور جلوسوں کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت
محرم الحرام میں صرف منظور شدہ اور لائیسنس یافتہ جلوس و مجالس کی اجازت ہوگی
جلوس و مجالس صرف مقررہ اوقات میں روایت و اجازت کے مطابق ہوں گی
حساس مقامات و تنصیبات، مارکیٹس اور رش والی جگہوں پر خاص توجہ دی جائے
بڑے جلوسوں کے تمام راستوں اور ملحقہ علاقوں کا مکمل معائنہ کیا جائے
جلوس و مجالس کے گردونواح ٹریفک کی روانی کیلئے انتظامات کیے جائیں
پارکنگ کے انتظامات امام بارگاہوں اور مجالس سے کم ازکم 500 گز فاصلے پر کیے جائیں
نیاز، لنگر اور سبیلوں کی سپیشل برانچ، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور متعلقہ محکموں سے مکمل جانچ کروائی جائے
خواتین عزاداران کی سکیورٹی کیلئے خواتین پولیس اہلکار تعینات کی جائیں
سی سی ٹی وی، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور جسمانی تلاشی کو یقینی بنایا جائے
تمام حساس مجالس اور جلوسوں کی مختلف سطحوں پر مبنی سکیورٹی یقینی بنائی جائے
مجالس کے دوران مقررین کسی فرقے یا مسلک کے خلاف کوئی قابل اعتراض بات نہ کریں
تمام مجالس اور جلوسوں کی ویڈیو اور آڈیو کوریج یقینی بنائی جائے
تمام حساس مقامات پر فلیگ مارچ اور تمام کشیدہ مقامات کے دورے کیے جائیں
مجالس اور جلوسوں کی نگرانی میں معاونت کیلئے رضاکاروں کو ضروری تربیت دی جائے
رضاکاروں کی تعیناتی سے قبل سپیشل برانچ سے مکمل کلیرنس کروائی جائے
حساس جلوسوں کے راستوں پر سگنل جیمرز کا استعمال کیا جا سکتا ہے
مجالس اور جلوسوں کے گردونواح ہوٹلوں اور سرائے کی کڑی نگرانی کی جائے
گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں، بس اسٹیشنز اور کرائے کے گھروں کی نگرانی کیلئے ہوٹل آئی اور ٹریول آئی کا استعمال کیا جائے
جلوس کے راستے میں بازار اور دکانیں مکمل چیکنگ کے بعد بند رہیں گی
جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی کیلئے سنائپرز تعینات کیے جائیں
متعلقہ ایس ایچ اوز منتظمین سے جلوس اور مجالس کے تسلی بخش سکیورٹی انتظامات کا تحریری سرٹیفکیٹ لیں
پنجاب کے داخلی اور خارجی راستوں پر تمام افراد، گاڑیوں اور سامان کی مکمل تلاشی یقینی بنائی جائے
بین الصوبائی بارڈرز اور کچے کے علاقے میں ڈرون سرویلنس کو مزید بہتر بنایا جائے
چینی باشندوں، فارن مشنز اور قونصل خانوں کے سکیورٹی پلان پر من و عن عملدرآمد کیا جائے
تمام اضلاع ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے جامع منصوبہ بندی مکمل کریں اور محکمہ داخلہ کو بھجوائیں
آئی جی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، سرچ آپریشن اور سرپرائز چیکنگ کی تفصیلات محکمہ داخلہ کو بھجوائیں
غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے چوری شدہ گاڑیوں کا تمام ڈیٹا موٹروے اور ٹریفک پولیس کو مہیا کیا جائے
اقلیتوں کی عبادت گاہوں سمیت تمام عبادت گاہوں کی سکیورٹی کی بہتری کیلئے فی الفور اقدامات کیے جائیں
محرم الحرام کے دوران لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے
پنجاب بھر میں آتشیں اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہے
فورتھ شیڈولرز اور کلعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کڑی نگرانی یقینی بنائی جائے
انتہا پسندی، فرقہ واریت اور امن عامہ کے خلاف کسی بھی مواد کی روک تھام کیلئے موثر سائبر مانیٹرنگ کی جائے
سوشل میڈیا، الیکٹرانک یا پرنٹ میڈیا پر فرقہ وارانہ مواد پھیلانے پر قانونی ایکشن لیا جائے گا
عام الناس سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد کو واٹس ایپ نمبرز 03073087777 اور 03073097777 پر رپورٹ کریں
ضلعی انتظامیہ اشتعال انگیز مقررین کی نشاندہی کے بعد ضلع بندی و زباں بندی کا فیصلہ کرے
فائر برگیڈ، بم ڈسپوزل سکواڈ، ریسکیو 1122، بجلی اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے
ہسپتال ہائی الرٹ رہیں، فیلڈ ہسپتال اور کلینکس آن ویل بھی اپنے مقامات پر تعینات رہیں
اہم واقعات کی بروقت رپورٹنگ اور ایکشن کیلئے ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال رہیں
تمام ضلعی و ڈویژنل کنٹرول رومز کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کیا جائے
محکمہ اطلاعات و ثقافت محرم الحرام سے قبل جامع عوامی آگاہی مہم تیار کرے گا
ستھرا پنجاب عملہ صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے
منتظمین پبلک سیفٹی ایپلیکیشن کے ذریعے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے منسلک ہو جائیں
یہ پڑھیں بالی وڈ گلوکار و ریپر بادشاہ کا ریسٹورنٹ سیل: بھارتی انتظامیہ کا بڑا ایکشن
ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ امن کمیٹیوں، بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹیوں اور پبلک لائیزون کمیٹیوں کے اجلاس بلائے جائیں
امام مسجد صاحبان قیام امن اور عوامی آگاہی کیلئے نہایت مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں
اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایس پیز تحصیل مساجد کمیٹیوں کے اجلاس بلائیں
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب