این اے 130: نواز شریف کی کامیابی برقرار یاسمین راشد کی درخواست خارج

لاہور: الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے نوٹی فکیشن کو درست قرار دیتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کی کامیابی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت الیکشن ٹریبونل کے جج رانا زاہد محمود نے کی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست تکنیکی بنیادوں پر قابلِ سماعت نہیں تھی، اس لیے اسے خارج کیا جاتا ہے۔

پچھلی حکومت کے چھوڑے کھنڈرات پر نئی عمارت کھڑی ہو رہی ہے، خواجہ آصف

عدالتی فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیا گیا کامیابی کا نوٹی فکیشن قانونی طور پر درست ہے اور اس میں کسی قسم کی بے ضابطگی ثابت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے اس حلقے سے نواز شریف نے ایک لاکھ 71 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ آزاد امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار سے زائد ووٹ ملے تھے۔ بعد ازاں ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا۔

Related Posts

ایمپریس مارکیٹ میدان جنگ بن گئی، تجاوزات آپریشن پر فائرنگ 🚨
  • March 1, 2026

شہر کے مصروف…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *