پچھلی حکومت کے چھوڑے کھنڈرات پر نئی عمارت کھڑی ہو رہی ہے، خواجہ آصف

پچھلی حکومت نے مسائل چھوڑے، ہم نے تعمیر کا آغاز کر دیا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو پچھلی انتظامیہ کی جانب سے ملنے والے مسائل کے باوجود ملک میں بہتری

کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اب استحکام کی جانب پیش رفت ہو رہی ہے۔

عمران خان اصولوں کے نہیں، فائدے کی سیاست کے قائل ہیں: خواجہ آصف

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اہم قومی اور عالمی معاملات میں پاکستان کے مؤقف کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے

اور ملک آئندہ سال میں عزت اور وقار کے ساتھ داخل ہونے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن مشکلات

کا سامنا ورثے میں ملا، ان پر اب تعمیر و ترقی کا عمل جاری ہے۔

ادھر وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا کہ بین الاقوامی سفارتی اور دیگر فورمز پر پاکستان کے بارے میں مثبت انداز

میں گفتگو ہونا ملک کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ عالمی برادری کے اعتماد کی علامت ہے۔

افغان طالبان: حقیقت سے گریز اور پاکستان سے کشیدگی – ایک نئے دور کا تجزیہ

اسی حوالے سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بھی کہا کہ موجودہ پالیسیوں اور عسکری قیادت

کی وجہ سے پاکستان کو دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، جو ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔

Related Posts

ملتان: بی زیڈ کے علاقے میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں کا ہنگامی اجلاس
  • January 16, 2026

ملتان (عقیل چوہدری)…

Continue reading
اقرار الحسن کی سیاست میں انٹری، نئی جماعت کا اعلان، سوشل میڈیا پر طنز و مزاح
  • January 16, 2026

معروف ٹی وی…

Continue reading

One thought on “پچھلی حکومت کے چھوڑے کھنڈرات پر نئی عمارت کھڑی ہو رہی ہے، خواجہ آصف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *