قومی اسمبلی میں انکشاف: رکنِ اسمبلی نور عالم خان کا شناختی کارڈ منسوخ

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایک غیر معمولی انکشاف سامنے آیا ہے جہاں رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے ایوان کو بتایا کہ نادرا کی جانب سے ان کا قومی شناختی کارڈ باقاعدہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے، جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیرِ صدارت اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ ان کا شناختی کارڈ صرف بلاک نہیں بلکہ مکمل طور پر منسوخ کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے نادرا کو ایک خط لکھا گیا، جس کے بعد یہ اقدام اٹھایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ شناختی کارڈ منسوخی کے ساتھ ہی ان کے بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ سال 2023 میں کسی شخص نے ذاتی ناراضی میں آ کر ایک گھر کو ان کے نام سے منسوب کر دیا، حالانکہ نہ وہ مکان ان کی ملکیت تھا اور نہ ہی ان کے نام پر رجسٹرڈ تھا، تاہم اسی بنیاد پر بل کا تنازع کھڑا کر دیا گیا۔

ملتان: دہلی گیٹ کے رہائشی نے منشیات سے لاتعلقی کا اعلان، مسجد میں حلف

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے رکن اسمبلی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ تحریری طور پر معاملہ انہیں فراہم کریں، جس کے بعد وہ ذاتی طور پر اس مسئلے کا جائزہ لیں گے۔

قومی اسمبلی میں نادرا ترمیمی بل 2025 سمیت تین اہم بل پیش

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نادرا ترمیمی بل 2025 سمیت تین مختلف بل ایوان میں پیش کر دیے گئے۔ اجلاس کے دوران شرمیلا فاروقی نے نادرا سے متعلق ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت طلب کی، جو منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا گیا۔

شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ اس بل کا مقصد سینئر سٹیزنز کے شناختی کارڈ کے دوبارہ اجرا کے طریقہ کار کو آسان بنانا ہے۔

دوسری جانب سحر کامران نے اسلام آباد میں استعمال شدہ بیٹریوں کے انتظام اور انہیں دوبارہ قابلِ استعمال بنانے سے متعلق بل 2025 پیش کرنے کی اجازت مانگی۔ اس پر ڈاکٹر شذرہ منصب علی نے ایوان کو آگاہ کیا کہ اس معاملے پر پہلے ہی ایک ورکنگ گروپ کام کر رہا ہے اور مجوزہ بل میں کوئی غیر متعلقہ شق شامل نہیں۔

ناجائز چالانوں کے خلاف رکشہ ڈرائیوروں کا ملتان پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کیمپ

سحر کامران کا کہنا تھا کہ یہ قانون گرین اکانومی کے فروغ کے لیے انتہائی اہم ہے، جس کے بعد اجازت ملنے پر بل ایوان میں پیش کر دیا گیا۔

اسی اجلاس میں طاہر اقبال نے کوآپریٹو سوسائٹیز سے متعلق ترمیمی بل پیش کرنے کی اجازت طلب کی، جو منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

Related Posts

ماہِ رمضان میں یتیم بچوں کی کفالت بڑھائی جائے، افتخار چوہان
  • February 24, 2026

ملتان ( شکیل…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *