ملتان: دہلی گیٹ کے رہائشی نے منشیات سے لاتعلقی کا اعلان، مسجد میں حلف

ملتان کے علاقے دہلی گیٹ کے رہائشی محمد بلال نے منشیات جیسے مکروہ دھندے سے مکمل لاتعلقی اختیار کرنے کا اعلان کرتے ہوئے علاقہ مکینوں کی موجودگی میں جامعہ مسجد رحائے حبیب میں حلف اٹھایا۔

تفصیلات کے مطابق محمد بلال نے امام مسجد قاری حبیب کی موجودگی میں قرآنِ مجید کو ہاتھ میں اٹھا کر اس بات کا عہد کیا کہ اس کا منشیات کے کاروبار سے کوئی تعلق نہیں اور وہ آئندہ ایک باعزت، پرامن اور دیانت دار زندگی گزارنے کا پابند رہے گا۔ اس موقع پر علاقے کے معززین میں محمد خالد، رشید احمد، ارسلان، مستقیم عرف جورا، محمد عامر، حیدر علی، شیخ ارحم، حسنین اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

محمد بلال کا کہنا تھا کہ وہ اداروں پر مکمل اعتماد رکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ اسے ایک بہتر انسان بننے اور حلال روزی کمانے کے راستے میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: مورگاہ پولیس کی کارروائی، گھریلو ملازمہ زیورات چوری کے مقدمے میں گرفتار

امام مسجد قاری حبیب نے اس موقع پر کہا کہ اگر کوئی شخص سچے دل سے اصلاح کی نیت کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی کوششوں کو ضائع نہیں کرتا، جبکہ دھوکہ دہی کرنے والا دنیا اور آخرت دونوں میں نقصان اٹھاتا ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ محمد بلال کے ساتھ تعاون کیا جائے تاکہ وہ معاشرے کا ایک مفید فرد بن سکے۔

ملتان: مکروہ دھندے سے کنارہ کشی، شہری نے باعزت زندگی کا عہد کر لیا

واقعے کے اختتام پر علاقہ مکینوں نے محمد بلال کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ مثبت کردار ادا کرے گا۔

Related Posts

ملتان: بی زیڈ کے علاقے میں چوری و ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر تاجروں کا ہنگامی اجلاس
  • January 16, 2026

ملتان (عقیل چوہدری)…

Continue reading
اقرار الحسن کی سیاست میں انٹری، نئی جماعت کا اعلان، سوشل میڈیا پر طنز و مزاح
  • January 16, 2026

معروف ٹی وی…

Continue reading

One thought on “ملتان: دہلی گیٹ کے رہائشی نے منشیات سے لاتعلقی کا اعلان، مسجد میں حلف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *