پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات سے دوچار، انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی عملی اقدامات کی فوری ضرورت پر تاکید

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان کے گلیشیرز تیزی سے پگھل اور خشک سالی بڑھ رہی ہے:گفتگو

ماحولیاتی تحفظ کو قومی ایجنڈے کا بنیادی حصہ اور قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دیا جائے:چیئرمین

اب وقت آن پہنچا ہے کہ بیانات اور منصوبہ بندی سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات اٹھائیں تاکہ نقصانات بچا جاسکے

( سید راشد بخاری)چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہے،1970ء سے 2022ء تک ملک میں چھوٹے اور بڑے پیمانے پر 20 سے زائد سیلاب آئے جنہوں نے شدید مالی نقصان پہنچایا محض 2022ء کے سیلاب نے تین کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کیا اور ملکی معیشت کو مجموعی طور پر 30 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے،
تونسہ میں ایڈز کے خطرناک پھیلاؤ پر سید راشد حسین بخاری کا تشویش کا اظہار، حکومت سے اصلاحات کا مطالبہ
گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان کے گلیشیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں جبکہ بارشوں کے معمول میں خلل پڑنے سے خشک سالی جیسے مسائل جیسے مسائل بھی جنم لے رہے ہیں

ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی ادارے اور وہ ترقی یافتہ ممالک جن کے کاربن اخراج نے موسمیاتی تبدیلیوں کو جنم دیا وہ متاثرہ ممالک کو موسمیاتی فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ اس کی وجہ سے جو انسانی زندگیوں کو لاحق خطرات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں ان میں کمی واقع ہو۔

ان خیالات کا اظہار موسمیاتی تبدیلی کے مسائل کے حل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کو قومی ایجنڈے کا بنیادی حصہ بنایا جائے اس کے لیے ضروری ہے

کہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دیا جائے، جنگلات کی کٹائی کو روکا جائے اور شجرکاری مہمات کو قومی سطح پر عام کیا جائے۔

انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ جدید موسمیاتی وارننگ سسٹمز کو فروغ دیا جائے تاکہ قدرتی آفات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے اس کے علاوہ، ماحولیاتی تبدیلی سے بچاؤ کے لیے جدید انفراسٹرکچر تعمیر کیا جائے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے مستقل بنیادوں پر ٹھوس حکمت عملی بھی ترتیب دی جائے اب وقت آ چکا ہے کہ ہم محض بیانات اور منصوبہ بندی سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کریں۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
25-03-2025

Related Posts

ایمپریس مارکیٹ میدان جنگ بن گئی، تجاوزات آپریشن پر فائرنگ 🚨
  • March 1, 2026

شہر کے مصروف…

Continue reading

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *