باندھی اسٹیشن پر ٹرین دو حصوں میں تقسیم

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس باندھی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک تکنیکی خرابی

کے باعث حادثے سے بال بال بچ گئی، جب ٹرین اچانک دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرین کے ڈبوں کو آپس میں جوڑنے والے آلات میں خرابی پیدا ہوئی

جس کے نتیجے میں گاڑی کے حصے الگ ہو گئے۔ اس صورتحال کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کا نیا مکمل شیڈول جاری کر دیا

تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسٹیشن ماسٹر شہزاد عمرانی نے بتایا کہ ٹرین میں معمولی نوعیت کی تکنیکی خرابی سامنے آئی تھی

جو پریشر پائپ نکل جانے کے باعث پیدا ہوئی۔

ریلوے انتظامیہ اور تکنیکی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور مرمتی کام شروع کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ضروری مرمت مکمل ہونے کے بعد ٹرین کو دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ کر دیا جائے گا۔

Related Posts

قومی اسمبلی میں انکشاف: رکنِ اسمبلی نور عالم خان کا شناختی کارڈ منسوخ
  • January 13, 2026

اسلام آباد: قومی…

Continue reading
ملتان: دہلی گیٹ کے رہائشی نے منشیات سے لاتعلقی کا اعلان، مسجد میں حلف
  • January 12, 2026

ملتان کے علاقے…

Continue reading

One thought on “باندھی اسٹیشن پر ٹرین دو حصوں میں تقسیم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *