رپورٹس کے مطابق 15 مئی کو بشریٰ انصاری نے اپنی رہائش گاہ پر ایک خصوصی شاندار تقریب کا اہتمام کیا جس میں شوبز انڈسٹری کے قریبی ساتھیوں اور سینئر ادکاروں کو مدعو کیا گیا۔ تقریب میں روبینہ اشرف، یمنیٰ زیدی، نعمان اعجاز، عمران اشرف، زاویار نعمان اور سید جبران اپنی اہلیہ کے ہمراہ شریک ہوئے۔
تقریب کی خاص بات یہ رہی کہ بشریٰ انصاری نے مہمانوں کیلئے خود گھر پر کھانے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ان کے شوہر اقبال حسین نے بھی دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے آکر اس خوشی کو مزید خوشگوار اور یادگار بنایا۔
بشریٰ انصاری نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں، جن میں انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ خوشگوار لمحات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ یہ ان کی سالگرہ کی یادگار رات تھی جسے انہوں نے اپنے پسندیدہ

دوستوں کے ساتھ گزارا۔
واضح رہے کہ بشریٰ انصاری پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کا ایک بڑا نام ہیں، جنہوں نے اداکاری، میزبانی، گلوکاری اور تحریر کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کے حالیہ ڈراموں کو بھی ناظرین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی ہے۔






