عمران خان اصولوں کے نہیں، فائدے کی سیاست کے قائل ہیں: خواجہ آصف

عمران خان میں مفاہمت کی گنجائش نہیں، وہ ذاتی مفاد کو ترجیح دیتے ہیں: خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سیاسی مذاکرات ہمیشہ “لو اور دو” کی بنیاد پر ہوتے ہیں

مگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیاست میں مفاہمت کی گنجائش نظر نہیں آتی۔

عمران خان سے ملاقات: خیبرپختونخوا وزیر اعلیٰ کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے نوٹسز

ان کے بقول عمران خان اصولوں کے بجائے ذاتی فائدے کو ترجیح دینے والے سیاستدان ہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف اپنے اندرونی معاملات درست کر لے تو بات چیت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کئی بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کر چکے ہیں، مگر جواب میں ہر بار شرائط سامنے آتی ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے ایک وزیر کے غیر ذمہ دار بیان سے ملک کا پورا ایوی ایشن سیکٹر متاثر ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں پی آئی اے کی کامیاب بولی اس بات کا ثبوت ہے کہ نجکاری کے عمل سے قومی ائیرلائن کی کارکردگی بہتر ہو سکتی ہے۔

خواجہ آصف کے مطابق حکومت کے پاس اب بھی پی آئی اے کے 25 فیصد شیئرز موجود ہیں

المناک حادثہ: ہری پور میں براتیوں سے بھری کوسٹر پہاڑ سے ٹکرا گئی، 2 خواتین جاں بحق، 30 زخمی

اور اگر گزشتہ چند برسوں کی طرح ادارہ چلتا رہتا تو اس کے مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ نجکاری سے نہ صرف سروسز بہتر ہوں گی بلکہ ادارہ مالی طور پر بھی مستحکم ہو سکے گا۔

Related Posts

ماہِ رمضان میں یتیم بچوں کی کفالت بڑھائی جائے، افتخار چوہان
  • February 24, 2026

ملتان ( شکیل…

Continue reading

One thought on “عمران خان اصولوں کے نہیں، فائدے کی سیاست کے قائل ہیں: خواجہ آصف

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *