ساہیوال میں یادگار اقدامات کے لیے حکومتی اقدامات کی امید
ساہیوال کے پرنس الطاف حسین، معروف بزنس مین، سماجی شخصیت، کنٹریکٹر اور نجی ٹی وی چینل کے نمائندے مہر ارسلان سیال نے تمام صحافی بھائیوں سے پرخلوص گزارش کی ہے کہ پیارے بھائی اور سابق صوبائی وزیر خوراک ملک ندیم کامران مرحوم کی یادگار کے طور پر کالج چوک کا نام “ندیم کامران چوک” رکھا جائے۔
مہر ارسلان سیال نے کہا کہ مرحوم ملک ندیم کامران کی عوامی، سماجی، شہری اور تجارتی خدمات ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کے بعد شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایسے افراد کی یادگار قائم کرنا ہمارا فرض ہے۔
یہ پڑھیں پی ٹی آئی چھوڑ کر نون لیگ میں شامل ہونیوالے ایم این اے عثمان علی کے سنسنی خیز انکشافات
مہر ارسلان سیال نے امید ظاہر کی کہ ساہیوال کے نامور اور باشعور افراد، اور خاص طور پر سینئر صحافی، اس تجویز پر اتفاق رائے قائم کریں گے اور اس کاوش میں ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم ملک ندیم کامران کے اعزاز میں کمشنر جناب ڈاکٹر آصف طفیل انشاء اللہ اس سلسلے میں ضرور قدم اٹھائیں گے، تاکہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یادگار بنایا جا سکے۔