بخاری گروپ کے قائد کی امریکہ روانگی، کارکنان اور چاہنے والوں کے لیے اہم پیغام

کانووکیشن تقریب میں شرکت کے لیے مخدوم سید باسط سلطان بخاری امریکہ روانہ

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ: ارشد خان سعیدی غزلانی) بخاری گروپ کے قائد اور سابق چیئرمین کشمیر کمیٹی مخدوم سید باسط سلطان بخاری اپنی صاحبزادی سیدہ ماہا بخاری کی کانووکیشن تقریب میں شرکت اور اپنی بیٹیوں سے ملاقات کے لیے امریکہ روانہ ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر مخدومزادہ سید مصطفیٰ عبداللہ بخاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

یہ پورے بخاری خاندان، دوستوں، کارکنان اور چاہنے والوں کے لیے باعثِ مسرت اور فخر کا موقع ہے کہ سیدہ ماہا بخاری نے اپنی یونیورسٹی میں غیر معمولی تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ ان کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف خاندان بلکہ ضلع مظفرگڑھ اور پورے خطے کے لیے بھی اعزاز سمجھی جا رہی ہے۔

یہ پڑھیں ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو براہ راست ہدف بنانے کے دعوؤں کی سختی سے تردید کر دی۔

مخدوم سید باسط سلطان بخاری نے امریکہ روانگی سے قبل اپنے دوستوں، کارکنان اور خیرخواہوں کو مخاطب کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کی صحت بالکل بہتر ہے اور طبیعت کی خرابی سے متعلق سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر گردش کرنے والی تمام خبریں بے بنیاد، من گھڑت اور حقیقت کے منافی ہیں۔

انہوں نے اپنے چاہنے والوں کی دعاؤں اور محبتوں پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ نجی دورہ مکمل کرنے کے بعد وہ اور مخدومزادہ سید مصطفیٰ عبداللہ بخاری جلد وطن واپس آ کر اپنے دوستوں، کارکنان اور عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔

علاقے کی سماجی، سیاسی اور عوامی شخصیات نے سیدہ ماہا بخاری کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اللہ تعالیٰ مخدوم سید باسط سلطان بخاری اور ان کے اہلِ خانہ کے سفر کو خیروعافیت کے ساتھ مکمل فرمائے اور سیدہ ماہا بخاری کو زندگی کے ہر میدان میں مزید کامیابیاں، عزت اور کامرانیاں عطا فرمائے۔ آمین۔

Related Posts