مریم نواز پنڈ دادنخان پہنچ گئیں، پورا شہر استقبال کو امڈ آیا، گاڑی سے اتر کر نعروں کا جواب دیا
لاہور (خصوصی رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف جہلم کے دورے کے بعد پنڈ دادنخان پہنچیں، جہاں شہری بڑی تعداد میں ان کے استقبال کے لیے جمع ہو گئے۔ لوگوں نے پھول نچھاور کر کے وزیراعلیٰ کو خوش آمدید کہا۔ عوام کے نعروں کے جواب میں مریم نواز گاڑی سے باہر آئیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پنڈ دادنخان کے مرکزی بازار کی بیوٹیفکیشن کا افتتاح بھی کیا۔
دورے کے دوران انہیں لیلہ جہلم براستہ پنڈ دادنخان روڈ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق 124 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک 16.75 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر کی جائے گی۔ یہ سڑک جی ٹی روڈ (این فائیو) کو ایم ٹو موٹروے سے ملائے گی۔
یہ بھی پڑھیں قادر پور راں:بھائی کو برہنہ کر کے تشدد کیا گیا، لیڈی ہیلتھ ورکرز کا پولیس پر الزام
منصوبے کے مکمل ہونے سے منڈی بہاؤالدین، چکوال، خوشاب اور جہلم سمیت چار اضلاع میں آمدورفت بہتر ہو گی، اور تقریباً 10 لاکھ سے زائد افراد اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔