ملتان: جید علماء و مشائخ کا اجتماع، جامعہ انوار العلوم کا سالانہ جلسہ 6 نومبر سے

انوار العلوم کا 84 واں سہ روزہ جلسہ کل سے، 690 علماء و حفاظ کی دستار بندی ہوگی

ملتان (رپورٹ: شکیل چودھری) علومِ اسلامیہ کی مرکزی دینی درسگاہ جامعہ اسلامیہ عربیہ انوار العلوم ملتان کا 84 واں سہ روزہ سالانہ جلسہ 6 نومبر بروز جمعہ سے شروع ہو رہا ہے، جو 8 نومبر تک جاری رہے گا۔ جلسے میں ملک بھر سے جید علماء کرام اور مشائخِ عظام شریک ہوں گے۔

پروگرام کے مطابق 6 نومبر کو شاہی عیدگاہ، خانیوال روڈ، ملتان میں صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی خطبہ جمعہ دیں گے۔ نمازِ جمعہ کے بعد پہلی نشست میں مفتی نصیر الدین نصیر الحسنی اور علامہ ڈاکٹر محمد ارشد شاہ نقیبی خطاب کریں گے، جبکہ نمازِ عشاء کے بعد مفتی عبدالحمید چشتی گولڑوی (سیالکوٹ)، علامہ محمد اسلم رضوی (بھیرہ شریف)، مولانا در علی ہاشمی اور مولانا محمد قاسم سعیدی خطاب کریں گے۔

7 نومبر بروز ہفتہ دن کی نشست میں مولانا خان محمد قادری، سید فیض الحسن شاہ، سید احمد رضا شاہ، مفتی محمد احمد سعیدی اور مولانا عاشق حسین سعیدی خطاب کریں گے۔ رات کی نشست میں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمن ہزاروی، علامہ محمد رضا ثاقب مصطفائی، مفتی محمد انصر القادری، ڈاکٹر سعید احمد سعیدی، ڈاکٹر قاری محمد ہاشم سعیدی اور پروفیسر نذیر مظہر سعیدی خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں علی پور میں خوشی کی لہر! میٹر انسپکٹر غلام باقر انجم کے بیٹے نے امتحان میں کمال کر دکھایا

8 نومبر بروز اتوار دن کی نشست میں مولانا حامد سرفراز قادری، ڈاکٹر نجم الحسن حسنی، مفتی محمد حسن رضا یلدرم، مولانا نور ہاشم سعیدی، مولانا محمد شاہد سعیدی اور علامہ سید ارشد سعید کاظمی خطاب کریں گے۔ نمازِ عشاء کے بعد علامہ مظفر حسین شاہ قادری، ڈاکٹر خادم حسین خورشید الازہری، مفتی عبدالحمید چشتی، مولانا منیر احمد سعیدی، مولانا خدا بخش رضا سعیدی، صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی اور جامعہ کے مہتمم علامہ سید مظہر سعید کاظمی خطاب کریں گے۔

سالانہ جلسے میں 204 حفاظ و قراء اور 486 فضلائے کرام و مفتیانِ عظام کی دستار بندی ہوگی اور انہیں اسنادِ فضیلت دی جائیں گی۔ جماعت اہلِ سنت کے صوبائی ناظمِ اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیں گے۔

Related Posts

اسلام آباد میں 20 سال بعد بڑا آپریشن| قبضہ مافیا کو بڑا جھٹکا، 500 پلاٹس کی راہ ہموار
  • October 29, 2026

…

Continue reading