راولپنڈی کی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری, راجہ بازار میں خواتین کے لیے الگ ریڑھی بازار قائم

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر راجہ بازار میں صرف خواتین کا ریڑھی بازار فعال

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) خواتین کو سہولت اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے راولپنڈی کے مشہور راجہ بازار میں ان کے لیے الگ ریڑھی بازار قائم کر دیا گیا ہے۔ خصوصی بازار کا افتتاح بھی کر دیا گیا ہے اور وہ فعال ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بازار ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر قائم کیا گیا۔ اس اقدام کو پنجاب حکومت کی جانب سے خواتین کے لیے ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں 16 ارب 75 کروڑ کا بڑا منصوبہ: لیلہ جہلم روڈ موٹروے سے جڑے گی، 10 لاکھ لوگوں کو فائدہ

خصوصی ریڑھی بازار کے قیام سے خواتین کو الگ اور محفوظ ماحول میں کاروبار کرنے کا موقع ملے گا، جبکہ خریدار خواتین کو بھی سہولت میسر آئے گی۔

Related Posts

16 ارب 75 کروڑ کا بڑا منصوبہ: لیلہ جہلم روڈ موٹروے سے جڑے گی، 10 لاکھ لوگوں کو فائدہ
  • November 11, 2026

…

Continue reading