لائیو اپڈیٹ:
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: انڈیا مشکل میں، 41 اوورز میں 252/8، پاکستان جیت کے قریب
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان کے دیے گئے 338 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کی بیٹنگ لڑکھڑا گئی ہے۔ ایک وقت میں 80 رنز پر بغیر کسی نقصان کے مضبوط نظر آنے والی انڈین ٹیم کی 8 وکٹیں گر چکی ہیں اور اسکور 41.3 اوورز میں 252 رنز ہے۔ آریان ساونی اور کاویہ پٹیل بھی پویلین لوٹ گئے ہیں، جبکہ منال چوہان 21 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انڈیا کو جیت کے لیے باقی 8.5 اوورز میں 86 رنز درکار ہیں، جبکہ پاکستان کو ٹائٹل کے لیے صرف 2 وکٹیں چاہییں۔
(میچ جاری ہے، اسکور اپڈیٹ ہوتا رہے گا۔)
انڈر 19 ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا انڈیا کو 338 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف، عثمان خان کی سنچری، عبدالقادر اور فرحان یوسف بھی چھا گئے
عمان (عظیم الشان ٹی وی اسپورٹس): انڈر 19 ایشیا کپ 2026 کے فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کے سامنے جیت کے لیے 338 رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا ہے۔ العمرات کرکٹ گراؤنڈ، عمان میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 337 رنز بنائے۔
پاکستانی اننگز کی جان اوپنر عثمان خان رہے جنہوں نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یہ اس سیریز میں ان کی دوسری سنچری تھی۔ ان کے ساتھ عبدالقادر نے صرف 54 گیندوں پر 80 رنز کی تیز اننگز کھیل کر اسکور کو رفتار دی، جبکہ فرحان یوسف نے 63 رنز بنائے۔ ابتدائی اوورز میں ہی پاکستانی بلے بازوں نے انڈین باؤلرز پر دباؤ بنائے رکھا، 15 اوورز میں اسکور ایک وکٹ پر 117 اور 23 اوورز میں ایک وکٹ پر 172 رنز تھا۔
ہدف کے تعاقب میں انڈیا نے محتاط آغاز کیا۔ لکشیہ رائچندانی اور آریہ ویر سہواگ اوپننگ کے لیے آئے اور ابتدائی 3.2 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 16 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے علی رضا اور محمد سیام نے نئی گیند سنبھالی۔
یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل میں بڑا دھماکا! 6 کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ کا بڑا منصوبہ
انڈیا کو ٹائٹل جیتنے کے لیے 50 اوورز میں 338 رنز درکار ہیں، جو فائنل میں آسان نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر 2025 میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں انڈیا کو 191 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ جیتا تھا۔ اس بار بھی پاکستانی ٹیم کی نظریں ٹائٹل کے دفاع پر ہیں۔
(میچ کا نتیجہ اور اسکور اپڈیٹ ہوتا رہے گا۔)