پی ایس ایل میں بڑا دھماکا! 6 کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ کا بڑا منصوبہ

پی ایس ایل سال بھر چلے گا! سلمان نصیر نے نیا ٹورنامنٹ لانے کی خبر سنا دی

کراچی/لاہور (نمائندہ اسپورٹس): پاکستان سپر لیگ کے شائقین کے لیے ایک اور خوش خبری سامنے آ گئی ہے۔ لیگ کی انتظامیہ سیزن کے درمیانی عرصے میں 6، 6 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک نیا ٹورنامنٹ شروع کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے، جسے “ایچ بی ایل پی ایس ایل سکسز” کا نام دیا جا سکتا ہے۔

پی ایس ایل کے سرکاری پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ مرکزی پی ایس ایل کے دوران نہیں بلکہ الگ وقت پر کرایا جائے گا۔ ان کے مطابق ایونٹ کی تاریخیں کھلاڑیوں کی دستیابی اور موسم دیکھ کر طے ہوں گی۔ رپورٹس کے مطابق نام اور دیگر تفصیلات پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق یہ مقابلے ہانگ کانگ سکسز کی طرز پر ہو سکتے ہیں، یعنی کم کھلاڑی، مختصر دورانیہ اور تیز رفتار کرکٹ۔ سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ اس کا مقصد شائقین کو تفریحی کرکٹ دینا ہے۔

سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے ذریعے پی ایس ایل کو ان شہروں اور اسٹیڈیمز تک پہنچانے کا منصوبہ ہے جہاں اب تک لیگ کا کوئی میچ نہیں ہوا۔ اب تک پی ایس ایل کی میزبانی صرف کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی نے کی ہے۔ سلمان نصیر کے مطابق چھوٹے شہروں کے شائقین بھی اپنی پسندیدہ ٹیموں کو براہ راست دیکھنا چاہتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے ستمبر میں گورننگ کونسل کے اجلاس کے بعد نشریاتی معاہدے کے تحت سال کے وسط میں اضافی ٹورنامنٹ کی تجویز دی تھی۔ اس کا مقصد لیگ کو سال بھر متحرک رکھنا اور فرنچائزز اور نشریاتی شراکت دار کے لیے آمدن کا نیا ذریعہ بنانا ہے۔

غیر ملکی کھلاڑیوں کی دستیابی کے مطابق مناسب وقت کا انتخاب سب سے بڑا مسئلہ ہوگا۔ تاہم کھلاڑی کم ہونے اور دورانیہ مختصر ہونے سے انتظامی اور لاجسٹک انتظامات نسبتاً آسان رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں !مریم نواز کا بڑا اعلان: پنجاب کے طلبہ کی موجیں

پی ایس ایل کا آغاز 2016 میں پانچ ٹیموں سے ہوا تھا، جبکہ 2018 میں ملتان سلطانز کی شمولیت کے بعد ٹیموں کی تعداد بڑھی۔ پی ایس ایل 12 کا انعقاد 18 مارچ سے 2 مئی 2027 تک ہوگا اور اس میں تمام آٹھ فرنچائزز حصہ لیں گی۔

Related Posts

ایشین گیمز 2026: پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے ہرا کر کرکٹ فائنل میں جگہ بنا لی
  • October 1, 2026

…

Continue reading