بچوں کے بیگ کھلنے لگے! لاہور کے اسکولوں کے باہر CCD کے ناکے، ویپس اور سگریٹ کی تلاش شروع
لاہور میں تعلیمی اداروں کے باہر چیک پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD) کی ٹیمیں طلبہ کے اسکول بیگز میں سگریٹ اور ویپس کی تلاش کر رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اس اقدام کا مقصد کم عمر طلبہ میں نشہ آور اشیا اور ویپنگ کے بڑھتے رجحان کو روکنا ہے۔ چیکنگ کے دوران اسکول آنے والے بچوں کے بیگز کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
اس سے پہلے کیا اقدامات ہوئے؟
جون 2025 میں پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں ویپس، ای سگریٹ اور نکوٹین پاؤچز کی فروخت اور استعمال پر پابندی لگائی تھی۔ بعد ازاں سرکاری و نجی اسکولوں میں سگریٹ، ویپس، نکوٹین پاؤچز اور شیشہ جیسی اشیا کے استعمال پر بھی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔
یہ بھی پڑھیں اب صرف ڈگری سے نوکری نہیں ملے گی! سندھ زرعی یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ
اسی طرح ستمبر 2026 میں CCD نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت کی روک تھام کے لیے ہنگامی ایکشن پلان تیار کیا تھا، جس میں والدین اور اساتذہ سے بچوں کی عادات پر نظر رکھنے کی اپیل کی گئی۔
ماہرین کی تشویش
اسکول کونسلرز کے مطابق ایسے طلبہ کی تعداد بڑھ رہی ہے جو باقاعدگی سے ویپس استعمال کرنے کا اعتراف کرتے ہیں۔ ویپس کو سگریٹ سے محفوظ بنا کر پیش کیا جاتا ہے، مگر ان میں بھی نکوٹین اور دیگر نقصان دہ کیمیکلز ہوتے ہیں۔
والدین سے اپیل ہے کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں اور صحبت پر نظر رکھیں اور اس معاملے پر ان سے کھل کر بات کریں۔