ڈکی بھائی کے والد کا والدین کے لیے انتباہ|اپنے بچوں کو GTA 6 سے دور رکھیں!
معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کے والد نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نئی ریلیز ہونے والی ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (GTA 6) کھیلنے کی اجازت نہ دیں۔ ان کے مطابق گیم میں ایسا مواد موجود ہے جو کم عمر بچوں کے لیے موزوں نہیں۔
سوشل میڈیا پر “نمل ناؤ” کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق ڈکی بھائی کے والد کا کہنا ہے کہ گیم میں غیر مناسب مناظر شامل ہیں، اس لیے والدین بچوں کو اس سے دور رکھیں۔
GTA 6 گزشتہ روز 19 نومبر کو ریلیز ہوئی اور دنیا بھر کے گیمرز اور کانٹینٹ کریئیٹرز کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
گیم کی ریٹنگ کیا کہتی ہے؟
گیمز کی درجہ بندی کرنے والے ادارے ESRB نے GTA 6 کو “M برائے میچور” ریٹنگ دی ہے، یعنی یہ گیم 17 سال یا اس سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کے لیے ہے۔
ادارے کے مطابق گیم میں شدید تشدد، خون ریزی، برہنگی، سخت جنسی مواد، بالغانہ مزاح، سخت زبان اور منشیات و شراب کا استعمال شامل ہے۔
دنیا بھر میں والدین کی تشویش
یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی سطح پر بھی گیم کے مواد پر بحث جاری ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ABC نیوز کی رپورٹ کے مطابق کئی والدین گیم میں موجود تشدد اور جنسی مواد کے باعث فکرمند ہیں۔ ماہرین نے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پہلے گیم کے مواد کو سمجھیں اور بچوں کے لیے مناسب حدود مقرر کریں۔
اسی طرح گرنزی پولیس نے بھی گیم کی ریلیز سے پہلے والدین کو خبردار کیا تھا کہ اس کا حقیقت سے قریب تشدد اور بالغانہ موضوعات بچوں پر اثر ڈال سکتے ہیں۔ پولیس نے ان والدین کو، جو ماضی میں GTA کھیل چکے ہیں، یہ بھی مشورہ دیا کہ وہ یہ نہ سمجھیں کہ نیا ورژن بھی پرانے ورژنز جیسا ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں اسلام آباد میں 20 سال بعد بڑا آپریشن| قبضہ مافیا کو بڑا جھٹکا، 500 پلاٹس کی راہ ہموار
پیرنٹل کنٹرولز کا استعمال
پلے اسٹیشن اور ایکس بکس دونوں پر پیرنٹل کنٹرول کی سہولت موجود ہے، جس کے ذریعے والدین عمر کی بنیاد پر گیمز تک رسائی محدود کر سکتے ہیں۔ فیملی اکاؤنٹ سیٹنگز کے ذریعے گیمز کی خریداری اور کھیلنے کے وقت کو بھی کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو کوئی بھی گیم کھیلنے کی اجازت دینے سے پہلے اس کی ایج ریٹنگ ضرور دیکھ لیں۔