سیلز ٹیکس ریٹرن میں اب ہر انوائس کی تفصیل دینا ہوگی، ایس آر او 2271 جاری
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس ریٹرن کے فارم میں ترامیم کرتے ہوئے ملکی سطح پر خریداری اور فروخت کے انوائسز کے لیے نئی رپورٹنگ شرائط متعارف کرا دی ہیں۔ اب کاروباری افراد اور کمپنیوں کو اپنے لین دین کی زیادہ تفصیلات جمع کرانا ہوں گی۔
ایف بی آر نے 23 نومبر کو جاری کردہ ایس آر او 2271(I)/2026 کے ذریعے سیلز ٹیکس رولز 2006 کے تحت موجودہ فارم STR-7 کو تبدیل کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ مقامی خریداری کے انوائسز کے لیے استعمال ہونے والا اینیکس اے اور مقامی فروخت کے انوائسز کا اینیکس سی بھی نئے سرے سے جاری کیے گئے ہیں۔
نئے فارمز میں خریداری، فروخت، ادا کردہ ٹیکس، ایڈجسٹمنٹ، ریفنڈ اور واجبات کا ریکارڈ درج کرنے کے لیے اضافی خانے شامل کیے گئے ہیں۔
اینیکس اے (خریداری) میں کیا تبدیلی ہوئی؟
نئے اینیکس اے کے تحت کاروباری افراد کو درج ذیل معلومات دینا ہوں گی:
- سپلائر کا رجسٹریشن نمبر اور نام
- انوائس کی تفصیلات
- مصنوعات کی تفصیل اور ایچ ایس کوڈ
- مقدار اور لاگو ٹیکس کی شرح
- ان پٹ ٹیکس کلیم کی تفصیل
اس کے علاوہ سپلائر کی ریٹرن فائلنگ کی حیثیت، withholding ٹیکس، فرتھر ٹیکس اور اضافی سیلز ٹیکس بھی ظاہر کرنا ہوگا۔ جہاں ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کے قابل نہ ہو، وہاں اس کی وجہ بھی بتانا لازمی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں سونا اور چاندی میں بڑی گراوٹ، ڈالر کی مضبوطی نے مارکیٹ ہلا دی
اینیکس سی (فروخت) میں کیا تبدیلی ہوئی؟
مقامی فروخت کے لیے بھی زیادہ معلومات طلب کی گئی ہیں، جن میں شامل ہیں:
- خریدار کی رجسٹریشن کی تفصیلات اور تصدیقی حیثیت
- سپلائر کی معلومات
- انوائس نمبرز
- مصنوعات کی تفصیل اور مقدار
- لاگو ٹیکسز