واٹس ایپ صارفین خبردار. ایک جعلی میسج اور فائلیں ڈیلیٹ؟

واٹس ایپ استعمال کرنے والے ہو جائیں خبردار! سکیورٹی کی خطرناک خامیاں سامنے آگئیں، حکومت نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد: واٹس ایپ میں سکیورٹی سے متعلق سنگین خامیاں سامنے آنے کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (NCERT) نے صارفین کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق یہ خامیاں واٹس ایپ اور واٹس ایپ بزنس دونوں میں پائی گئی ہیں۔ ان کا اثر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل فونز کے ساتھ ساتھ ونڈوز اور میک کمپیوٹرز پر چلنے والے ڈیسک ٹاپ ورژنز پر بھی پڑ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ حملہ آور “آرڈر کی تفصیلات” کے نام سے ایک جعلی پیغام بھیج سکتے ہیں۔ اس پیغام کے ذریعے ایک طرف صارف کے فون یا کمپیوٹر میں موجود مقامی فائلیں ڈیلیٹ ہو سکتی ہیں، جبکہ دوسری طرف چیٹ ڈیٹابیس کی معلومات لیک ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں کرینہ کپور کی دیوالی تصاویر پر ہنگامہ، قرآنی آیت والا ہار قانونی جنگ میں بدل گیا، سیف علی خان خاموش

ایڈوائزری کے مطابق ایک خامی کا تعلق میٹا اے آئی کے سرٹیفکیٹ کی تصدیق (ویریفیکیشن) کے نظام سے ہے۔ ایک اور خامی کے ذریعے حملہ آور صارف کی ڈیوائس کا آئی پی ایڈریس معلوم کر سکتا ہے۔ آئی پی ایڈریس سے متعلق اس خامی کو اسپام پیغامات کے ساتھ ملا کر استعمال کیے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے تمام صارفین کو سفارش کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی واٹس ایپ ایپ کو تازہ ترین ورژن پر اپ ڈیٹ کر لیں۔

Related Posts