جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے پہلے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ 13 اوورز کا رہ گیا
نشین میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستانی کپتان صاحبزادہ فرحان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے باعث دونوں ٹیموں کی اننگز 13، 13 اوورز تک محدود کر دی گئی۔
بنگلادیش 111 رنز تک محدود
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے 13 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔ توحید ہردوئی 42 رنز کے ساتھ ٹیم کے نمایاں بیٹر رہے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3 جبکہ عرافات منہاس نے 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
یہ پڑھیں فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026: فرانس کی عراق کے خلاف شاندار فتح، ناک آؤٹ مرحلے میں کوالیفائی
حسن نواز اور عبدالصمد کی ناقابلِ شکست اننگز
112 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ حسن نواز 27 اور عبدالصمد 30 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچا دیا۔