سونا ایک دن میں 12 ہزار 800 روپے فی تولہ سستا، عالمی منڈی میں بھی کمی

  • بزنس
  • September 29, 2026
  • 0 Comments

کراچی: پیر کے روز ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنا بتائی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 12 ہزار 800 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 136 روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 10 ہزار 973 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 75 ہزار 631 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 128 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 156 ڈالر فی اونس پر بند ہوا۔ پاکستان میں سونے کی مقامی قیمتیں عموماً عالمی نرخوں کے مطابق طے کی جاتی ہیں، جن میں تقریباً 20 ڈالر فی اونس پریمیم شامل ہوتا ہے۔

یہ پڑھیں بجٹ 2026-27 : سونے کی فروخت پر نیا ٹیکس، معاشی تجزیہ کار نے خبر دار کردیا

چاندی کے نرخ

سونے کے ساتھ چاندی بھی سستی ہوئی۔ فی تولہ چاندی 325 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 578 روپے کی ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 279 روپے کم ہو کر 5 ہزار 639 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Related Posts